News

Indian Army Becomes A Cat In-Front Of Chinese Soldiers In Ladakh | Report

نہتے کشمیریوں کی قاتل بھارتی فوج لداخ میں چینی فوجیوں کے سامنے بھیگی بلی بن گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 جون2020ء) مقبوضہ جموں و کشمیر میںنہتے عوام کو قتل کرنے والی بھارتی فوج لداخ میں چینی فوجیوں کے سامنے اس کے بالکل برعکس بھیگی بلی بنی ہوئی ہے جس پر دنیا بھر میں بھارتی حکومت اور اس کے میڈیاکا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ محمد ارشد خان کی مرتب کردہ کشمیرمیڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے کسی بھی علاقے میں مجاہدین کے ایک چھوٹے سے حملے کے بہانے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرنے اور گائوں کے گائوں اجاڑنے والی بھارتی فوج کو لداخ کی وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ہاتھوں50سے زائد فوجیوںکے نقصان پر، جن میں 20کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جیسے سانپ سونگھ گیاہے ۔
بھارتی حکومت ، فوج اور میڈیا کی اس خاموشی پر بھارت اقوام عالم میں ایک مذاق بن گیاہے۔

یہاں تک کہ کچھ بھارتی چینلوں اور اخبارات نے جنہوںنے خاص کر پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف مودی کی زیرقیادت کابینہ کے وزراء اور منہ سے جھاگ اڑانے والے ہندو اینکروں کے ’’ہم آپ کو گھس کر ماریں گے‘‘ جیسے بیانیے کی تشہیر کی تھی اب بھارتی فوج کی اس ذلت پر ان ہی لوگوں پر تنقید شروع کردی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ بھارتی دعوے کے مطابق اس کی سرزمین کے اندرہوا اور اب یہ علاقہ چینی فوجیوں کے کنٹرول میں ہے۔ بھارت کی حزب اختلاف بھی بھارت کی اس ہزیمت پرمودی حکومت کو تنقیدکا نشانہ بنارہی ہے۔ رپورٹ میں بھارت کو نسبتاً بہت چھوٹے ہمسایہ ملک نیپال کی طرف سے بھی درپیش چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ بی جے پی کی فاشسٹ حکومت کے تحت بھارت کا زوال شروع ہوچکا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ لداخ میں چین کی کارروائی نے بھارت کو نہ پائے ماندن نہ جائے رفتن( نہ پیچھے ہٹنے کی گنجائش اور نہ ہی آگے بڑھنے کا راستہ) کی کیفیت سے دوچار کردیا ہے ۔

نیوز کریڈٹ: اردو پوائینٹ


For International Visitors

Indian army becomes a wet cat in front of Chinese soldiers in Ladakh – News Report

Islamabad (Urdu Point Newspaper Latest – NNI – 17 June 2020) The Indian army killing the people in jammu and Kashmir is in the opposite place of the Chinese army in Ladakh, which is being mocked by the Indian government and its media around the world. According to a report by the Kashmiri Media Service, set up by Muhammad Arshad Khan, the Indian army that killed innocent Kashmiris and the villagers in the Gulwan Valley of Ladakh was killed by a small attack by mujahideen in any area of occupied Kashmir.
The silence of the Indian government, army and media has made a mockery of the Indian nation.

Even some Indian channels and newspapers who had promoted the statement of the Modi-led cabinet ministers and The Hindu Enkers who were swaying against Pakistan after the Palwaam attack, “We will drag you” are now being used to condemn the Indian army.

Interestingly, all this is in the Indian claim and now the area is under the control of Chinese troops. The Indian opposition is also criticizing the Indian government for its own self-help. The report also mentions the challenge faced by Nepal, a relatively small neighbour, to India, saying that India has started to fall under the FASCIST government of the BJP. “China’s action in Ladakh has made India vulnerable to the lack of progress (no back-up, no way forward)

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker