Cricket

Australia To Host T20 World Cup | New Zealand Ready

آسٹریلیا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی سے بیزار، نیوزی لینڈ تیار

رواں برس ہی اپنے ملک میں مقابلے کرا سکتے ہیں مگر حتمی فیصلہ آئی سی سی کوکرنا ہے :کیوی وزیر کھیل گرانٹ روبرٹسن

سڈنی / ویلنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جون 2020ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی سے آسٹریلیا بیزار،نیوزی لینڈ تیار ہے، آسٹریلوی بورڈ نے شوپیس ایونٹ کے شیڈول پر انعقاد کو غیرحقیقی قرار دے دیا، چیئرمین ارل ایڈنگز نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں ٹورنامنٹ منعقد کرنا بہت ہی مشکل ہوگا، دوسری جانب نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل گرانٹ روبرٹسن نے کہاکہ ہم اپنے ملک میں مقابلے کرا سکتے ہیں مگر حتمی فیصلہ آئی سی سی کوکرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں برس 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے اس پر غیریقینی کے سائے لہرا رہے ہیں،اس کے مستقبل کا حتمی فیصلہ آئندہ ماہ متوقع ہے، میزبان آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی بھی اس سال میزبانی میں دلچسپی کم ہورہی ہے،اس کی ساری توجہ سال کے آخر میں بھارت سے ہوم سیریز پر مرکوز ہے جس سے اسے300 ملین ڈالر کی آمدنی ہونا ہے۔

اس لیے وہ آئی پی ایل کیلیے ورلڈ کپ کا التوا چاہنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی ناراض نہیں کرنا چاہتا۔ اب ایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز کی جانب سے ایونٹ کے وقت پر انعقاد کو غیرحقیقی قرار دیا گیا ہے،انھوں نے کہا کہ اگرچہ ابھی تک باضابطہ طور پر ورلڈ کپ کو ملتوی یا منسوخ نہیں کیا گیا تاہم موجودہ صورتحال میں 16 ٹیموں کو آسٹریلیا میں جمع کرنا غیرحقیقی یا بہت زیادہ مشکل ہے کیونکہ بہت سے ممالک میں بدستور کورونا وائرس پھیل رہا ہے، اس حوالے سے آئی سی سی کی بھی میٹنگز ہورہی ہیں اور صورتحال کے تحت ہی فیصلہ کیا جائے گا۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے چیف اور کرکٹ آسٹریلیا کے عبوری چیف نک ہوکلے نے کہاکہ مقامی آرگنائزنگ کمیٹی بدستور تیاریوں میں مصروف اور جو بھی فیصلہ آیا اس کیلیے تیار ہوگی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل گرانٹ روبرٹس نے واضح کیا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی وجہ سے ان کا ملک ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کیلیے تیار ہے، آسٹریلیا نے رواں برس کے آغاز میں ویمنز ٹی 20 ایونٹ کی عمدہ میزبانی کی، مجھے یقین ہے کہ تمام کرکٹ شائقین اپنے وقت پر ہی مینز ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلیے بھی پرامید ہوں گے، ہم اپنے ملک میں بھی اس ایونٹ کی میزبانی کرسکتے مگر اس کے بارے میں فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے۔
فی الحال ہم آئندہ برس ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کیلیے تیاری کررہے ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ فی الحال غیر نیوزی لینڈرز کیلیے سرحدیں بند اور یہاں پر کوئی انٹرنیشنل ایونٹ منعقد نہیں ہورہا،البتہ موسم گرما کے سیزن میں کرکٹ کا آغاز ہوجائے گا۔

نیوز کریڈٹ: اردو پوائنٹ


For International Visitors

The final decision is to be taken by ICC: Kiwi Sports Minister Grant Robertson

Sydney/Wellington (Ardor point Latest Newspaper. 17 Th20 2020) Australia is ready to host T20 World Cup, New Zealand ready, Australian board declares the event on schedule of Showpiece event as unrealistic, chairman “It will be very difficult to hold the tournament in the current situation,” said Grant Robertson, the New Zealand Sports Minister, “but the final decision is to make the ICC.”
The T20 World Cup is scheduled for October 18 to November 15 in Australia, but the Korona virus has caused uncertainty. This month, the Australian Cricket Board is also losing interest in hosting this year, with the focus on the home series from India at the end of the year, which is expected to bring in $300 million in revenue.

So he doesn’t want to upset the Indian cricket board that wants the World Cup for the IPL. Now, once again, Cricket Australia chairman Erel Edings has called the event a “unrealistic” event, he said, although the World Cup has not been officially suspended or cancelled yet. However, it is unrealistic or very difficult to assemble 16 teams in Australia in the current situation as the coruna virus continues to spread in many countries, so the ICC is also meeting and will decide on the situation.
T20 World Cup chief and Cricket Australia interim chief Nick Hoclay said the local organizing committee is still busy in preparation and will be ready for any decision taken. On the other hand, New Zealand Sports Minister Grant Roberts made it clear that his country is ready to host the T20 World Cup due to the Koruna virus. I am sure all cricket fans will be optimistic about the men’s tournament on their own, we can host the event in our country, but the ICC has to decide on it.
We are currently preparing to host the Women’s One Day World Cup next year. He explained that the borders are currently closed for non-New Zealanders and no international event is being held here, but cricket will start in the summer season.

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker