News

Singer Sanam Marvi Has Announced That She Will Quit Singing – Report

معروف صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے گھریلو تنازعات کے بعد گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 23 جون2020ء) معروف صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے گھریلو تنازعات کے بعد گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔صنم ماروی کی جانب سے گلوکاری کو خیرباد کہنے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب ان کی سوتیلی بہن گلوکارہ ریشماں پروین نے ان پر شدید الزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔سوتیلی بہن ریشماں پروین کی ویڈیو کے بعد صنم ماروی نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ آئندہ 15 سے 20 دن میں گلوکاری کو چھوڑ دیں گی۔
صنم ماروی نے جذباتی انداز میں کہا کہ جب ان کے اہل خانہ ہی ان کے دشمن بن جائیں اور ان کی ملکیت اور پیسہ ہی ان کے تنازعات کا سبب بنے تو وہ ایسے شعبے میں مزید کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔صنم ماروی نے بھی اپنے زندگی کو خطرات کا ذکر کیا تاہم انہوں نے واضح نہیں بتایا کہ انہیں کس سے خطرہ ہے۔

صنم ماروی نے واضح طور پر بہن ریشماں پروین سے تنازعے کا ذکر بھی نہیں کیا اور اپنے خاندانی جھگڑے کو مداحوں کے تنازعہ سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ان کے گلوکاری چھوڑنے کی ایک وجہ سندھی مداحوں کی جانب سے ان کی کردارکشی کرنا بھی شامل ہے۔

گلوکارہ نے دعوی کیا کہ خاندانی جھگڑے سامنے آنے کے بعد سندھ کے مداح ان کی کردارکشی کرتے ہوئے ان کے خلاف نامناسب زبان استعمال کر رہے ہیں اور وہ مزید گلوکاری نہیں کرنا چاہتیں۔صنم ماروی نے یہ دعوی بھی کیا کہ سندھ کے مداحوں نے ہمیشہ ان کی کردارکشی کی جب کہ پاکستان بھر کے دیگر مداحوں نے انہیں عزت دی۔انہوں نے یہ دعا بھی کی کہ اب سندھ کی سرزمین کسی اچھے گلوکار کے لیے ترس جائے گی اور کوئی بھی شاہ، سچل اور سامی کو گانا والا گلوکار سندھ کو نہیںملے گا۔


Lahore (Urdu Point News Latest – NNI. June 23, 2020) Renowned Sufi singer Sanam Marvi has announced to quit singing after domestic disputes. Sanam Marvi announced to quit singing when her step sister. Singer Reshma Parveen has lodged a complaint with the police against her. After the video of her step sister Reshma Parveen, Sanam Marvi, while talking to a private TV channel, announced that she will start singing in the next 15 to 20 days. Will leave
Sanam Marvi said emotionally that when her family became her enemies and their property and money were the cause of their disputes, she was not interested in working further in such a field. He mentioned the dangers to life, but did not specify who was at risk.

Sanam Marvi did not explicitly mention the controversy with her sister Reshma Parveen and linked her family feud to the controversy among the fans, saying that one of the reasons for her quitting singing was her character assassination by Sindhi fans.

The singer claimed that after the family feud came to light, Sindh fans were using inappropriate language against her and she did not want to sing any more. Sanam Marvi also claimed that Sindh fans have always been against her. He also prayed that now the land of Sindh will long for a good singer and no singer who sings for Shah, Sachal and Sami will be found in Sindh. ۔


News Source: Urdu Point

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker