News

Rameez Raja Presented A Four-Point Plan For The Betterment Of Cricket

رمیز راجہ نے کرکٹ کی بہتری کیلئے چار نکاتی منصوبہ پیش کردیا

ڈومیسٹک کرکٹ، وکٹوں، انتظامیہ اور ٹیلنٹ ہنٹ پر توجہ دی جائے : سابق قائد

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جون 2020ء ) سابق قومی کپتان رمیز راجہ نے قومی کرکٹ کی بہتری کیلئے چار نکاتی منصوبہ پیش کردیا ۔ 57 سالہ رمیز راجہ نے یو ٹیوب چینل پر کہا کہ کھیل میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے صرف چار چیزوں اچھی وکٹوں، ڈومیسٹک کرکٹ ، انتظامیہ اور ٹیلنٹ ہنٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کلب اور ڈومیسٹک سطح پر وکٹوں کی حالت بہت خراب ہے جس کے باعث شائقین اعلیٰ معیار کے مقابلوں سے لطف اندوز ہونے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں پہلے موسم کی مناسبت سے وکٹیں تیار ہوتی تھیں لیکن اب وہاں ڈراپ ان پچز متعارف کروانے کے بعد میچوں میں بہتری آئی ہے ۔ایسی وکٹوں کے ذریعے بہت کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن پی سی بی کی قلیل یا طویل مدتی منصوبہ بندی میں ڈراپ ان پچوں کا کوئی ذکر نہیں ۔

فرسٹ کلاس کرکٹ ڈھانچے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اب بھی یہ کنفیوڑن موجود ہے کہ پاکستان علاقائی کرکٹ کا انتخاب کرے گا یا ایک مرتبہ پھر محکمہ جاتی کرکٹ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

کرکٹ میں انتظامیہ کے تصور پر روشنی ڈالتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پی سی بی کو تمام شعبوں میں اچھے ایڈمنسٹریٹرز لانا ہوں گے ۔ ہوسکتا ہے کہ اچھے ایڈمنسٹریٹر تیار کرنے کا طریقہ سیکھنے کے لئے چند کورسز میں بھی شرکت کرنا پڑے ۔ بورڈ کو ایسے ایڈمنسٹریٹرز کی ضرورت ہے جو جانتے ہوں کہ نوجوان صلاحیتوں کی حوصلہ شکنی کا مطلب پاکستان کرکٹ کا نقصان ہے ۔


Rameez Raja Presented A Four-Point Plan For The Betterment Of Cricket

Lahore (Urdu Point Latest Newspaper. June 22, 2020) Former national captain Rameez Raja presented a four-point plan for the betterment of national cricket. Rameez Raja, 57, said on the YouTube channel that the only four things needed to regain the lost ground in the game are good wickets, domestic cricket, management and talent hunt. He said that the condition of wickets at club and domestic level in Pakistan is very bad due to which the fans are unable to enjoy high quality competitions.
He said that in New Zealand, wickets were prepared according to the first season, but now with the introduction of drop-in pitches, the matches have improved. There is no mention of drop-in pitches in the term plan.

On the first-class cricket structure, he said there was still confusion as to whether Pakistan would opt for regional cricket or once again encourage departmental cricket.

Highlighting the concept of management in cricket, Rameez Raja said that the PCB would have to bring in good administrators in all fields. You may also need to attend a few courses to learn how to develop a good administrator. The board needs administrators who know that discouraging young talent means a loss to Pakistan cricket.


News Source: Urdu Point

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker