News

Milliha Lodhi Returns to Action After Imran Khan’s Dismissal

عمران خان کی کی جانب سے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد ملیحہ لودھی ایکشن میں آگئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی کی جانب سے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد ملیحہ لودھی ایکشن میں آگئیں ، اقوام متحدہ سے کیا بہت بڑا مطالبہ کر ڈالا ۔۔۔۔۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں انسانیت سوزمظالم نے خواتین پر سنگین اثرات مرتب کیے، قابض بھارتی افواج ماؤں کے سامنے ان کے بچے اٹھا لے جاتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یواین جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں خواتین کے حقوق پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ حقوق نسواں کی حمایت کی۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ حقوق نسواں کی حمایت ہمارے مذہب، آئین اور نظریے کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانیت سوزمظالم نے خواتین پر سنگین اثرات مرتب کیے، قابض بھارتی افواج ماؤں کے سامنے ان کے بچے اٹھا لے جاتی ہیں۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ محصور کشمیری خواتین کی زندگی مزید اجیرن کر دی گئی، عالمی برادری کو ظلم کا سامنا کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آج ہی نیویارک ٹائمز کے صفحہ اول پر کشمیری ماں کی تصویرچھپی، کشمیری ماں کی بے بسی کی تصویر بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہے۔واضح رہے عمران خان کی جانب سے ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا جس کے بعد یہ ان کا پہلا بیان ہے جس میں انہوںنے کشمیری خواتین کی بات کی ہے ۔

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker