آئی سی سی نے نوبال کا نیا قانون متعارف کروادیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فرنٹ فٹ نو بال کےلیے نیا قانون متعارف کروا دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ رواں ماہ کے آخر میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار’فرنٹ فٹ نوبال ‘ٹیکنالوجی استعمال کا استعمال ہو گا۔
اس نئے قانون کے مطابق ٹی وی امپائر ہر گیند کے بعد بالر کے پاؤں کی لینڈنگ پوزیشن کو دیکھے گا اور اگر بالر اوور اسٹیپ ہوا تو فیلڈ امپائروں کو آگاہ کرے گا۔
آئی سی سی نے کہا کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز میں حالیہ آزمائشوں میں ہر گیند کے لئے ٹی وی آفیشل کو استعمال کرنے کے نتیجے میں 100 فیصد درست جانچ پڑتال کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ امپائرز کو حالیہ برسوں میں اکثر ٹی وی ری پلے کے بعد نوبال ہونے کا پتہ چلتا ہے اور بلے بازوں کو واپس بلانا پڑتا ہے ۔
آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف الارڈائس نے کہا کہ ہم نے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سنہ 2016 میں ون ڈے سیریز میں اس قانون کا تجربہ پہلی بار کیا تھا اور اب اس ٹیکنالوجی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
واضح رہے کہ خواتین کا ٹی 20 ورلڈ کپ 21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔
Automatic Translated By Google
The International Cricket Council (ICC) introduces a new law for Front Football.
The International Cricket Council (ICC) announced yesterday that it will be using the “First Foot Noble” technology for the first time at the Women’s T20 World Cup later this month.
Under the new law, the TV umpire will look at the landing position of the foot of the bowler after each ball and will inform the field umpires if the bowler is oversteped.
In recent trials in India and the West Indies, using the TV official for each ball has resulted in 100% accurate testing, the ICC said.
Be aware that umpires often find themselves swallowed up after TV replays in recent years, and batsmen have to be called back.
“We first experienced this law in the one-day series between England and Pakistan in the 2016 series, and now the technology has improved significantly,” said Jeff Allardyce, ICC general manager.
The women’s T20 World Cup will be played from February 21 to March 8.