Events

Happy Teachers Day | 5 October

Happy Teachers Day

There are many unforgettable teachers in my life (Sir Haji Abdul Razaq, Sir Haji Barkat, Sir Hafiz Asad, …) and I’ve found some photos of my favorite teachers. Whenever I look back and I thought where from I start my journey, I really missed 😞 these moments of my life, spent with very very good personalities.

Government High School Talwandi (Kasur) Group Photo

Sir Ramzan, aap kay bohat izzat aur pyaar aur yaqeen karen abhi bhi utna hi dar lagta hai jitan school life mein lagta tha 😨

Sir Kashif, No doubt I’m very scared to face you whenever I’m passed near you. You tought us with very good concepts and came whenever anyone need help regarding health problems.

Sir Khursheed, aap ne kitnabon ki dunya se le kar dunyawi ilm ka samandar apne students kay liye baha diya aur bohat milansar bhi hain.

Sir Nazir, aap ne ilam kay sath sath humen itna entertain kiya such mein aap bohat achhe aur milansar hain

Sir Saleemullah Saqib is good teacher and helping students. He is the founder of Educare Academy Kasur.

Sir Kashif is a teacher of an English subject and he is a very hilarious teacher who teaches with entertaining students.


I’m very thankful to everyone to teach me. Believe me, I’m often talking about you whenever I was with some child students, tell them some of my school and college life moments and enjoyed.

Happy Teachers Day [October 5] 

#Love #TeachersDay #School #College #Life #Moments #Memories


ایک کامیاب اور مثالی استاد و معلم بننے کی منازل و صفات

 :اخلاص

اچھا استاد اپنے پیشے کے ساتھ مخلص ہوتا ہے۔ وہ اپنے پیشے کے ساتھ جس قدر بے لوث ہوگا ، اس کی دلچسپی اسی قدر بڑھتی جائے گی اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹیں اتنی ہی کم ہوتی چلی جائیں گی۔ اخلاص وہ جوہر ہے جس سے عمل میں لذت پیدا ہوجاتی ہے۔

:تقویٰ

علم اور تقوی کا باہم گہرا تعلق ہے، اسی وجہ سے قرآن پاک میں خشیت الہی کا مدار علم کو قرار دیا گیا ہے۔ نیز یہ بات ہم پر مخفی نہیں کہ استاد کے دل میں جتنی خدا خوفی ہوتی ہے اس کی زبان میں اسی قدر تاثیر ہوتی ہے۔

:نرم روی

اچھے اور کامیاب استاد کے لیے ضروری ہے کہ وہ حلم و بردباری، عفو و درگزر، ستر پوشی اور خوش خلقی جیسے اعلی اخلاق سے مزین ہو۔ نرم روی کا ایک اہم پہلو لوگوں کے دکھ درد کا احساس اور ان کے غم میں شریک ہونا ہے۔ کوئی شخص جو سخت دل اور درشت خو ہے وہ کبھی کسی تکلیف دہ چیز یا غم انگیز صورتحال سے متاثر نہیں ہوتا۔ ہمارے آقا ﷺ اپنے طلبا کے ساتھ بہت ہی کریم شفیق اور مہربان تھے۔ انکی ہر وقت دل جوئی کرنے والے تھے۔

:اچھی صحبت

اچھا استاد وہ ہوتا ہے جس کا مزاج اچھا ہو، اس کی بیٹھک اچھے لوگوں کے ساتھ ہو، اس کی پہچان اچھی سوسائٹی ہو۔ حدیث کے مطابق اسے عطار کے مانند ہونا چاہیے ، جس کے پاس سے گزرنے والا کم ازکم معطر ضرورہوسکے، نہ کہ لوہار کی طرح جس کی صحبت اختیار کرنے والے کو بھٹی کی تپش بھی گوارا کرنا پڑتی ہے۔  تحمل اور برداشت:تعلیم اور تزکیہ کے میدان میں صبر وتحمل کی اہمیت دوچند ہوجاتی ہے۔ استاد میں جس قدر یہ خوبی ہوگی وہ اتنا ہی کامیاب مدرس ثابت ہوگا۔

:زہد اور بے رغبتی

ایک اچھا استاد وہ ہوتا ہے جس میں کمال درجے کا زہد ہو، یعنی اس کی نظر اپنے شاگردوں کے مال پر نہ ہو، وہ مادی مفادات سے بالاتر ہوکر تعلیم وتربیت کے فریضے میں منہمک رہے، شاگرد کے مال پر اگر استاد کی رال ٹپک رہی ہو تو شاگرد کی نظر میں ایسے استاد کی حیثیت صفر ہوجاتی ہے۔

 :عفو درگزر اور وسعتِ قلبی

ہر معمولی بات پر پکڑ کرنے والا کبھی کامیاب مدرس نہیں بن سکتا، استاد کو اپنے اندر وسعتِ قلبی پیدا کرنی چاہیے۔ ’’مار نہیں پیار‘‘ایک اچھے استادکا ماٹو ہونا چاہیے۔ وہ اپنے شاگردوں کے درمیان ایک جلاد کے طور پر نہیں ایک حلیم وشفیق ہستی کے طور پر اپنا تعارف پیدا کرنے کی کوشش کرے۔

:مایوس نہ ہو

اچھا استاد کبھی مایوس نہیں ہوتا، اس کی مثال اس پھل بیچنے والے کی سی ہے، جو اپنے گاہک کے سامنے پھل کی ایسی تعریف کرے کہ وہ تھوڑے کے بجائے زیادہ لینے پر مجبور ہوجائے۔

ٹیچرز ڈے کے موقع پر وہ تمام خواتین وحضرات جو استاد کی نازک ذمے داریوں پر فائز ہیں ، اس بات کا عہد کریں کہ مندرجہ بالا صفات اور خوبیوں کو اپنے اندر بھی پیدا کریں گے اور اپنے شاگردوں میں بھی منتقل کریں گے۔
اللّه ہمارا مدد گار ہو

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker