News

Documents About Osama’s Computer – News Report

ان دستاویزات کے مطابق اسامہ بن لادن کہتا تھا کہ پاک فوج پر حملہ کرو،خاص طور پر قبائلی پٹی،بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر حملہ کرو،وہ جنونی شخص تھا شہید نہیں قرار دیا جا سکتا۔ہارون الرشید

اسامہ بن لادن کے کمپیوٹر سے پاک فوج سے متعلق ملنے والی خفیہ دستاویزات

لاہور: سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن سوڈان گیا تو تو سوڈان کی تباہی کا باعث بن گیا۔سوڈان کی غلطی تھی وہ اس کے متحمل نہیں تھے کہ امریکی میزائلوں کا مقابلہ کر سکتے۔افغانستان گیا تو نائن الیون کا منصوبہ بنایا۔جس کے بعد افغانستان میں ایک لاکھ افراد شہید ہوئے۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ جب اسامہ بن لادن پاکستان آئے تو ان کے کمپیوٹر سے پاک فوج سے متعلق جو خفیہ دستاویزات ملی اس سے متعلق مجھ سے جو ثبوت مانگے جائیں میں پیش کر سکتا ہوں۔
پاکستان میں اسامہ بن لادن کے جو کاغذات نکلے اس میں وہ کہتا تھا کہ پاکستانی فوج پر حملہ کرو۔خیبر پختونخوا اور قبائلی پٹی اور بلوچستان میں خاص طور پر حملہ کرو۔اسامہ بن لادن تحریک طالبان پاکستان کی مدد کرتا رہا۔

ہزاروں آدمی مارے گئے اس کے بعد اسامہ بن لادن کو شہید کیسے کہا جاسکتا ہے؟۔وہ ایک جنونی آدمی تھا۔بے شک اسامہ بن لادن امریکہ کے خلاف لڑا لیکن پاکستان کے خلاف لڑنے کا کیا جواز تھا۔

وہ افغانستان میں رہتا اور وہی لڑتا ،بیوی بچوں کو چھپا لیتا۔ملا عمر بھی اتنا عرصہ چھپا رہا۔ہارون الرشید نے اس حوالے سے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

https://web.facebook.com/watch/?v=697192801129422

ہارون الرشید نےگزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں ایک دم اضافے کے بعد حکومت پر تنقید کرتے ہوئے تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا پاکستان میں موجود ہر بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔
انہوں نے عوام سے کیا گیا ایک بھی دعویٰ پورا نہیں کیا۔ تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی کابینہ میں کوئی لائق آدمی نہیں رکھا، مجھے ایک لائق آدمی بتا دیں۔ مزید بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ دعویٰ کبھی پورا نہیں ہوتا، عمران خان نے بھی حکومت میں آںے سے قبل بہت سے دعوے کئے تھے، لیکن ایک بھی پوا نہیں کیا۔ عمران خان کو چاہیئے تھا کہ وہ اس مافیہ کو اپنے پاس بلاتا اور انہیں کہتا کہ آپ نے بہت منافع کما لیا ہے، اب کچھ دیر صبر کر لیں، حکومت کوئی درمیان والا راستہ نکال رہی ہے، لیکن عمران خان نے پریشر میں آ کر 7 روپے کم کر کے ایک دم 25 روپے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔


News Source: Urdu Point

Tags

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker