News

How did a German citizen fool Google Maps

جرمن شہری نے کس طرح گوگل میپس کو بے وقوف بنایا؟ ٹیکنالوجی کمپنیوں اور ایپس پر اندھا اعتماد نا کریں

جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ نے گوگل میپس کے ٹریفک ڈسپلے کو 99 اسمارٹ فونز اور ایک سرخ ویگن کی مدد سے ‘ہیک’ کرلیا۔

جی ہاں! یہ ہمارا سب سے بڑا المیہ ہے کہ ہم اپنا سارا اعتماد ان موبائل ایپلی کیشنز پر کر لیتے ہیں جس کا بعدازاں ہمیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

سائمن ویکرٹ نامی شخص ڈھیروں اسمارٹ فونز لئے برلن کی خالی سڑکوں پر گھومتے رہے اور جس گلی میں بھی گئے، وہاں اچانک گوگل میپس پر ریڈ نشان کے ساتھ ٹریفک ہیوی زون نمودار ہوگیا۔

اِس کے نتیجے میں ہوا یہ کہ ڈرائیورز نے ان گلیوں سے بچ کر دوسرے مقامات سے اپنی منزل کا رخ کر لیا۔

سائمن نے یہ سب یوٹیوب کی ایک ویڈیو کی مدد سے دِکھایا کہ کس طرح انہوں نے گوگل میپس کے ٹریفک کی پیشگوئی کرنے والے میکنزم کو دھوکا دیا۔ اس تجربے میں انہوں نے 99 اسمارٹ فونز کا استعمال کیا جو کہ بیک وقت گوگل میپس کے ساتھ کھلے ہوئے تھے۔

واضح رہے یہ تجربہ جرمن کے آرٹسٹ سائمن نے گزشتہ سال موسم گرما میں کیا تھا جبکہ اس کے نتائج رواں ہفتے گوگل میپس کی 15 ویں سالگرہ کے قریب جاری کیے گئے۔

سائمن ویکرٹ کے مطابق ‘ہم بہت زیادہ ایپس جیسے گوگل میپس کے ڈیٹا پر توجہ دیتے ہیں اور انہیں ہی سب کچھ سمجھ لیتے ہیں، ڈیٹا کو دنیا کی طرح دیکھا جاتا ہے۔ ہم یہ فراموش کردیتے ہیں کہ نمبر تو اس دنیا کے ایک ماڈل کی نمائندگی کرتے ہیں’۔

وگل کے ایک ترجمان کا اس متعلق بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم گوگل میپس کے اس طرح کے تخلیقی استعمال کو دیکھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ اس سے ہمیں میپس کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے’۔


Automatic Translated By Google

How did a German citizen fool Google Maps? Don’t blindly trust technology companies and apps

A German artist has hacked Google Maps traffic display with 99 smartphones and a red wagon.

Yes! This is our biggest tragedy that we put our trust in mobile applications that we have to suffer later.

A man named Simon Wickert wandered the streets of Berlin for a number of smartphones, and wherever he went, a traffic heavy zone suddenly appeared on Google Maps with a red mark.

The result was that the drivers avoided these lanes and made their way to other destinations.

Simon showed it all with a YouTube video showing how he tricked Google Maps traffic prediction mechanism. In this experiment, they used 99 smartphones that were simultaneously open with Google Maps.

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker