News

Russia And The United States Have Refused To Help India

چین کیساتھ سرحدی تنازعے کے حل کیلئے روس اور امریکا نے بھارت کی مدد کرنے سے انکار کردیا

مودی سرکار کی منتیں کسی کام نہ آئیں، امریکی اور روسی قیادت نے دونوں ممالک کے تنازعے میں مداخلت کرنے سے معذرت کر لی

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جون 2020ء) چین کیساتھ سرحدی تنازعے کے حل کیلئے روس اور امریکا نے بھارت کی مدد کرنے سے انکار کردیا، مودی سرکار کی منتیں کسی کام نہ آئیں، امریکی اور روسی قیادت نے دونوں ممالک کے تنازعے میں مداخلت کرنے سے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چینی فوج سے مار کھانے کے بعد بھارت کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانا پڑ گئی ہے۔
چینی فوج کے ہاتھوں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی سرکار پر سکتہ طاری ہے۔ نریندر مودی کی حکومت اب تک چین کو کوئی جواب نہیں دے پائی۔ چین کی جانب سے جارح حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے لداخ پر اپنا حق جتایا گیا ہے۔ چین نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اپنی فوج کو قابو میں رکھو ورنہ اب پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

چین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے مذاکراتی عمل کے دوران وعدہ خلافی کرتے ہوئے چین کے زیر کٹرول علاقوں پر حملہ کیا، جس کے جواب میں چینی فوج نے کاروائی کی۔

اس تمام صورتحال میں بھارت نے اپنے دوست ممالک امریکا اور روس سے مدد مانگ لی۔ بھارت کی جانب سے ان دونوں ممالک سے اپیل کی گئی کہ وہ چین کیساتھ بگڑنے ہوئے معاملات کو بہتر بنانے میں بھارت کی مدد کریں۔ تاہم امریکا اور روس نے بھارت کو اس کی توقعات کے برعکس جواب دیا ہے۔ دونوں ممالک کی حکومتوں نے بھارت اور چین کے تنازعے کے حل کیلئے براہ راست مداخلت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ امریکا اور روس سے مدد نہ ملنے کے بعد نریندر مودی سرکار مکمل طور پر تنہاء ہوگئی ہے۔ مودی کو جہاں کسی بھی بیرونی امداد سے محروم ہونا پڑا ہے، وہیں اندرونی طور پر بھی بھارت کی حکومت کو عوام اور اپوزیشن جماعتوں کے شدید دباو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کی شب کو لداخ میں ہونے والے جھڑپوں کے دوران چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ بھارت اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر چکا، جبکہ کئی بھارتی فوجی تاحال لاپتہ بھی ہیں۔


Russia And The United States Have Refused To Help India

New Delhi (Urdupoint News Latest – 18 June 2020) Russia and US refuse to help India in resolving border dispute with China, Modi government’s pleas did not work, US and Russian leadership intervened in the dispute between the two countries. Sorry for the inconvenience. According to the details, after being beaten by the Chinese army, India has once again lost its mouth.
After the death of its soldiers at the hands of the Chinese army, the Modi government is in power. Narendra Modi’s government has so far failed to respond to China. China has asserted its right over Ladakh by adopting an aggressive strategy. China has sent a clear message to India to control its military or face a tougher response.

China says the Indian military violated a promise made during the talks and attacked Chinese-controlled areas, prompting the Chinese military to retaliate.

In all these situations, India sought the help of its friendly countries America and Russia. India appealed to the two countries to help India rectify the deteriorating situation with China. However, the United States and Russia have responded to India contrary to expectations. The governments of the two countries have apologized for interfering directly in resolving the dispute between India and China.
It is being said that the Narendra Modi government has become completely isolated after not getting help from the US and Russia. While Modi has been deprived of any external assistance, the Indian government is also under intense pressure from the people and opposition parties internally. It should be noted that 20 Indian soldiers were killed by the Chinese army during the clashes in Ladakh on Monday night. India has confirmed the deaths of its troops, while several Indian soldiers are still missing.


News Source: Urdu Point

Tags

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker