شادی تو سب ہی کرتے ہیں مگر ایسی انوکھی شادیاں کم ہی دیکھنے میں آتی ہیں۔۔۔ وائرل ہونے والی کچھ شادیوں کا احوال
شادی ہر انسان کا بہت ذاتی معاملہ ہوتا ہے مگر اس حوالے سے ہماری عوام کی ایک بڑی تعداد کا نظریہ کافی مختلف ہے اور وہ لوگوں کے معاملات میں دخل اندازی اپنا اولین حق سمجھتے ہوئے اپنے کمنٹس سے ان شادیوں کو سوشل میڈيا پر وائرل کر دیتے ہیں- اور عام لوگوں کو شہرت کے ایسے آسمانوں پر پہنچا دیتے ہیں جو کہ ان کے گمان میں بھی نہیں ہوتا ایسی ہی کچھ شادیوں کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے-
اسد اور نمرہ
اسد کا تعلق مسقط سے ہے اس کم عمر سے لڑکے کا شمار پاکستان کے ایسے بہت سارے لڑکوں میں ہوتا ہے جو کہ اگر شادی نہ کرتا تو اس کا کوئی بھی نہیں پہچانتا- مگر اٹھارہ سال کی عمر میں اپنی محبت نمرہ کے ساتھ اس کی شادی کی تفصیلات نے اسے راتوں رات ایک عام لڑکے سے ایک سیلیبریٹی میں تبدیل کر دیا جس کے بارے میں ہر کوئی زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتا ہے ۔ اسد اے لیول کا اسٹوڈنٹ ہے جو ایک سال پہلے اپنی بہن کی شادی کے سلسلے میں جب پاکستان آیا تو پہلی بار لاہور میں موجود انٹر کی طالبہ نمرہ سے متعارف ہوا اور اس کو دیکھتے ہی اس کی محبت میں گرفتار ہو گیا اور اس محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر نمرہ کو پرپوز کر بیٹھا- نمرہ کی جانب سے مثبت جواب ملنے پر اپنے والدین کو اس حوالے سے آگاہ کیا
جس پر اس کی امی نے اسے اس کی تعلیم کی تکمیل تک کرنے کا مشورہ دیا ۔ مگر مسقط واپس آنے کے بعد اسد کو یہ محسوس ہوا کہ وہ نمرہ کے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں انہوں نے اپنے والدین کو یقین دلایا کہ وہ اپنی تعلیم شادی کے بعد بھی مکمل کر سکتے ہیں- جس پر اسد کے والد نے اس کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ان دونوں کو شادی کے بندھن میں باندھ دیا اب یہ دونوں مسقط جا کر اپنی تعلیم ایک ساتھ مکمل کریں گے- ان کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈيا پر دو طرح کی رائے دیکھنے میں آئی کچھ لوگوں نے اتنی کم عمری کی شادی پر انہیں مذاق کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ لوگوں نے ان کے گناہ کے تعلق کے بجائے نکاح کے تعلق پر بہت حوصلہ افزائی کی نظر سے دیکھا-
برہان چشتی اور فوزیہ
ناروے کے شہر اوسلو کے رہائشی برہان چشتی اس حوالے سے منفرد ہیں کہ ان کا قد صرف دو فٹ ہے اور پولیو کے باعث ان کی ٹانگیں بھی مفلوج ہیں- مگر انہوں نے اپنی محتاجی کو کبھی بھی اپنی زندگی کے سفر میں آڑے نہیں آنے دیا اور وہ اوسلو کی نمایاں کاروباری شخصیت کے طور پر پہچانے جانے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈيا پر بھی بہت ایکٹو ہیں جس کے سبب ان کو 2017 میں بییسٹ انسپائرشنل پرسنیلٹی کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا-
گزشتہ سال اکتوبر میں ان کی اپنی شادی پر رقص کرتے ہوئے ایک ویڈیو جب سوشل میڈيا پر لوگوں کے سامنے آئی تو وہ تیزی سے وائرل ہو گئی اور ان کی ان کی دلہن فوزیہ کے ساتھ سیلفی اور دیگر تصاویر کو بھی لوگوں نے بہت شئیر کیا اس حوالے سے بھی کچھ لوگوں کی جانب سے بہت منفی کمنٹ بھی کیے گئے- مگر اس موقع پر برہان چشتی عرف بوبو کی بیوی فوزیہ کا یہ کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے بہت محبت کرتی ہیں اس لیے انہوں نے اپنے شوہر کا نام اپنے ہاتھ پر بھی کھدوا رکھا ہے- اور اس جوڑے کا یہ کہنا ہے کہ وہ ایک نارمل جوڑے کی طرح باقی زندگی ایک ساتھ گزارنے کی کوشش کریں گے-
پروفیسر رفاقت اور زینب
پروفیسر رفاقت کا تعلق ہری پور سے تھا جہاں پر وہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور میں انگریزی کے پروفیسر کے طور پر متعین تھے- ان کی طالبہ زینب کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈيو تقریباً پانچ ماہ قبل سوشل میڈيا پر وائرل ہوئی جو کہ بہت بولڈ ویڈیو تھی- اس ویڈیو میں یہ دونوں ایسی غیر اخلاقی حرکات کر رہے تھے ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد کالج انتظامیہ نے انکوائری کے بعد پروفیسر رفاقت کو یونی ورسٹی سے نکال دیا جب کہ زینب کو بھی نکال دیا گیا-
مگر اب اس ویڈیو کے پانچ ماہ کے بعد ان دونوں نے شادی کر لی ہے- یاد رہے کہ پروفیسر رفاقت کی عمر 38 سال ہے جب کہ زینب کی عمر 24 سال ہے جب کہ پروفیسر رفاقت اس سے پہلے بھی شادی شدہ ہیں اور ان کے تین بچے بھی ہیں ۔ ان دونوں کی کورٹ میرج کے دوران زینب کی والدہ اور پروفیسر رفاقت کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ۔ ان دونوں کی اس شادی کو ٹک ٹاک کے مخالفین بہت وائرل کر رہے ہیں اور اس کو ٹک ٹاک کے ثمرات کے طور پر بتا رہے ہیں-
Automatic Translated By Google
Marriages do it all, but such unique marriages are rarely seen. Cover of some viral marriages
Marriage is a very personal matter of every human being, but in this regard, the views of a large number of our people are quite different and they make these marriages go viral on social media with their comments, considering their first right to interfere with the affairs of the people. – And let ordinary people take to the skies of fame that they don’t even think about – we will tell you about some such weddings today.
1: Assad and Numer
Assad is related to Muscat at such a young age in Pakistan that many do not know if he does not get married – but at the age of eighteen he is married to his girlfriend Namara. The details of it changed from an ordinary boy overnight to a celebrity overnight that everyone wants to know more about. Assad is a A Level student who came to Pakistan a year ago in connection with his sister’s marriage, when he was introduced to Namara, an inter-school student in Lahore, and, upon seeing this, was arrested in love and in the hands of this love. Forced to lie down
Upon receiving a positive response from Nimra, she informed her parents about what her mother had advised her to complete her education. But after returning to Muscat, Assad realized that he could not live without a model. He assured his parents that they could finish their education after marriage – which Assad’s father wished. Respectfully tied them both in marriage bondage Now they will go to Muscat to complete their education together – Some people have come to see two opinions on social media regarding their marriage. But they were mocked when some people looked at marriage as too much of a motive rather than their sinful relationship.
2: Burhan Chishti and Fawzia
Berhan Chishti, a resident of the Norwegian city of Oslo, is unique in that he is only two feet tall and his legs are paralyzed due to polio – but he never allowed his needy to interrupt his life and He is known as Oslo’s Distinguished Entrepreneur – he is also very active on social media, which earned him the 2017 Best Inspirational Personality Award.
When a video surfaced on social media in October last year of people dancing at their own wedding, it quickly went viral and people shared a lot of selfies and other photos with their bride Fawzia. There were a lot of negative comments from some people in this regard too – but on this occasion, Fauzia, wife of Burhan Chishti alias Bobo, said that she loves her husband very much, so she named her husband on her hand. And the couple says they will try to spend the rest of their lives together as a normal couple.
3: Professor fellowship and adornment
Professor Rafaqat was from Haripur where he was posted as a professor of English at Government Postgraduate College Haripur – a tick talk video with his student Zainab went viral on social media about five months ago which is very bold. The video was – in this video they were both committing such immoral activity after the video surfaced that the college administration removed Professor Rafaqat from university after an inquiry.
When Zainab was also fired – but now after five months of this video, the two are married – remember that Professor Rafaqat is 38 years old while Zainab is 24 years old and Professor Rafaqat is married to him. She is also married and has three children. Zainab’s mother and close friends of Professor Rafaqat attended the court marriages. Opponents of TuckTalk’s marriage to the two of them are very viral and refer to this as a talkative talk.