آج کل آپ نے دیکھا ہوگا کہ کم عمر میں ہی بال سفید ہوجاتے ہیں۔ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جس سے آج کل تقریباً ہر شخص ہی پریشان دکھائی دیتا ہے۔ وٹامن کی کمی ، ہارمونز کا توازن نہ رہنا یا نیند کی کمی کی وجہ سے بھی بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
لیکن آج ہم آپکو ایسا دیسی طریقہ بتائیں گے جس سے آپ اپنے سفید ہونے والے بالوں کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔
مرحلہ نمبر 1
ایک مٹھی کڑی پتے ایک گلاس پانی میں ابال لیں۔
اس کو جب تک ابالنا ہے جب تک پانی آدھا نہ ہوجائے اور اس کا رنگ ہرا نہ ہوجائے۔
اس کے بعد اسے ٹھنڈا کر کے چھان لیں۔
اب دس منٹ کے لیے آپ اس پانی سے اپنے سر کا مساج کریں اور پورے بالوں کو بھی اس میں اچھی طرح بھگو دیں۔
پھر بالوں کو آدھے گھنٹے کے لیے یونہی چھوڑ دیں
پھر اس کو کسی بھی شیمپو سے دھولیں۔
چونکہ اکثر خواتین کے بال لمبے ہوتے ہیں تو وہ کڑی پتوں اور پانی کی مقدار کو بڑھا بھی سکتی ہیں۔
مرحلہ نمبر 2
جب بال خشک ہوجائیں تو ایک پیالے کڑی پتوں کا پیسٹ بنالیں اور اس میں دو چمچ دہی شامل کرلیں۔
اس پیسٹ کو اپنے بالوں کی جڑوں تک اچھی طرح لگا لیں۔
اس کو 20 سے 25 منٹ کے لیے لگا چھوڑ دیں پھر سادے پانی سے دھولیں۔
Automatic Translated By Google
When your hair is white, then adopt this indigenous method and control them to become increasingly white.
Nowadays you may have noticed that the hair turns white at an early age. This is an important issue that is seen by almost everyone today. The lack of vitamins, hormones, or lack of sleep can cause the hair to become white.
But today we will tell you how you can control your gray hair.
Step no 1
- Boil one handful of leaves in a glass of water.
- Boil it until the water is half and the color is not green.
- Then cool it down and test.
- For ten minutes now, massage your head with this water and soak the entire hair in it.
- Then leave the hair for half an hour
- Then wash it with any shampoo.
- Since most women have long hair, they can also increase the amount of hard leaves and water.
Step no 2
- When the hair is dry, make a paste of curry leaves and add two tablespoons of yogurt to it.
- Apply this paste to the roots of your hair.
- Leave it for 20 to 25 minutes then rinse with plain water.