یہ بیماری آسان نہیں۔۔۔کرونا کی لپیٹ میں آنے والی سلیبریٹیز
کرونا کا خوف وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا بھی جارہا ہے اور کیسز کی بڑھتی تعداد میں شوبز اور سیاست کے کئی نام بھی سامنے آگئے ہیں۔۔۔
روبینہ اشرف
پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف پچھلے دنوں اس وائرس کی لپیٹ میں آئیں۔۔۔۔میڈیا کے کئی ان لوگوں کی فہرست میں وہ بھی شامل ہیں جو کام بھی کر رہے تھے ۔۔۔ان کی طبعیت ٹیسٹ کروانے والے دنوں میں ہی کچھ خا ص نہیں تھی اور انہوں نے اور سکینہ سموں نے فیصلہ کیا کہ وہ ٹیسٹ کروالیں۔۔۔ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئیں اور وہ سیلف آئسولیشن میں چلی گئیں۔۔۔لیکن دس دن کے اندر ہی ان کی حالت بگڑتی چلی گئی اور پھیپھڑوں پر شدت اختیار کر گئی یہ وبا۔۔۔انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔۔۔پھر ان کے شوہر کے مطابق پلازمہ کا انتظام ہوگیا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے-
سکینہ سموں
سکینہ سموں کو بھی اس وائرس نے اپنی لپیٹ میں لیا لیکن وہ اس کا بڑی ہی مضبوطی سے مقابلہ کر رہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب وہ کافی حد تک ریکوری کے مرحلے میں ہیں۔۔۔وہ لوگ جو ان کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے تھے ان سے سکینہ سموں نے سخت خفگی کا اظہار کیا۔
واسع چوہدری
رائٹر، میزبان اور اداکار واسع چوہدری نے بھی ایک پوسٹ لگائی اور اس میں بتایا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔۔۔یہ بھی حقیقت ہے کہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی علامات ابھی تک ظاہر نہیں ہوئیں ۔۔۔اور ان کے باقی گھر والوں کا منفی رزلٹ آیا ہے۔۔۔
شفاعت علی
اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو کے میزبان سید شفاعت علی بھی اس وبا کی زد میں آچکے ہیں اور ان کو ہلکی ہلکی علامات بھی ظاہر ہونا شروع ہوچکی ہیں۔۔۔انہوں نے عوام سے اپنے لئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔۔۔
شیخ رشید
سیاستدان شیخ رشید کا بھی ٹیسٹ مثبت آگیا اور انہوں نے خود کو پندرہ دن کے لئے آئسولیشن میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کوئی بھی علامات انہیں ظاہر نہیں ہوئیں-
مریم اورنگزیب
سیاستدان مریم اورنگزیب بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں اور پچھلے دنوں انہوں نے چینل نائنٹی ٹو کی ایک اینکر کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی جن کا نام سیدہ اقراء بخاری تھا اور وہ خود کرونا کا شکار ہوئیں۔۔۔مریم نے یہ ویڈیو لوگوں کو شعور دلانے کے لئے شئیر کی تھی کہ اس وائرس کو جھوٹ نا سمجھیں۔۔۔اور آج انہی کو اس کا سامنا کرنا پڑگیا ہے
فیصل سبزواری
سیاست سے وابستہ فیصل سبزواری پچھلے دنوں اپنی فیملی کے ہمراء اس وائرس کی لپیٹ میں آئے۔۔۔ان کے بوڑھے والدین، پہلی بیگم، دو بیٹیاں اس سے مقابلہ کر رہی ہیں۔۔۔مدیحہ نقوی جو کہ ان کی دوسری بیگم ہیں اس سے محفوظ رہیں لیکن وہ شدید پریشان ہیں اپنے شوہر کی اس مشکل سے اور ان کے لئے ہر وقت دعا گو ہیں۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ فیصل کو شدید تھکن اور کمزوری ہے اور یہ بات انہیں پریشان بھی کرتی ہے۔۔۔
Translated in English
Corona’s fears have grown over time, and a growing number of cases have come to light in the name of showbiz and politics.
Rubina Ashraf
Pakistani actress Rubina Ashraf has been infected with the virus in recent days. The list of many people in the media includes those who were also working. Nothing special in the days when their nature was tested. She and Sakina Simmons decided to take the test … The test report came back positive and she went into self-isolation … but within ten days her condition worsened and her lungs became severe. The epidemic … she was transferred to the ICU … then according to her husband the plasma was arranged and now her condition is out of danger.
Sakina Samo
Sakina Simmons has also been infected by the virus, but she is fighting it with great vigor and says that she is now in a state of recovery to a large extent … the people who lied about her death. Sakina Simmons was outraged by the news.
Vasay Chaudhry
Writer, host and actor Wasi Chaudhry also posted a post saying that his test was positive and he has quarantined himself. It is also a fact that he has not shown any symptoms yet. Happened … and the rest of his family has had a negative result.
Shafaat Ali
Syed Shafaat Ali, the host of ARY News’ morning show, has also been affected by the epidemic and has started showing mild symptoms. He also asked the people to offer prayers for him.
Sheikh Rasheed Ahmad
Politician Sheikh Rashid also tested positive and has announced to keep himself in isolation for 15 days. He said that he has not shown any symptoms yet.
Maryam Aurangzeb
Politician Maryam Aurangzeb also fell victim to the corona virus and recently she shared a video of an anchor of Channel Ninety Two whose name was Syeda Iqra Bukhari and she herself became a victim of corona. To make them think that this virus is not a lie … and today they have to face it.
Faisal Subzwari
Faisal Sabzwari, who is associated with politics, recently contracted the virus along with his family. His elderly parents, his first wife and two daughters are struggling. Madiha Naqvi, who is his second wife, is safe but she is very worried about her husband’s problem and prays for him all the time. He said that Faisal was very tired and weak and this bothered him.