سشانت کی گرل فرینڈ سے 9 گھنٹے پوچھ گچھ، اہم انکشافات سامنے آ گئے
اداکار کے خودکشی کرنے سے قبل جوڑے کے درمیان لڑائی ہوئی،آخر فون کال بھی گرل فرینڈ کو کی جس کا جواب نہیں دیا گیا،جوڑا ممبئی میں اکٹھی جائیداد خریدنے اور 2020 کے آخر پر شادی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جون 2020ء) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ ریعہ چکرابورتی سے باندرا پولیس اسٹیشن میں اداکار کی خودکشی کے سلسلے میں تقریبا نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اداکار کی خودکشی سے قبل جوڑے میں لڑائی ہوئی تھی۔ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چکرابورتی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ دونوں ممبئی میں ایک ساتھ جائیداد خریدنے کے خواہاں تھے اور 2020 کے آخر تک شادی کرنے کا ارادہ تھا۔
کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران جوڑی ممبئی میں ایک ہی گھر میں رہ رہی تھی۔سشانت سنگھ راجپوت کی 14 جون کو خودکشی سے قبل کی رات کیا ہوا ،اس کے بارے میں جاننے کے لیے پولیس نے اب سشانت کی گرل فرینڈ کے فون ریکارڈز پر غور شروع کیا ہے۔
سشانت نے آخری کال اپنی گرل فرینڈ کو ہی کی تھی جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا تھا۔نو گھنٹے کی تفتیش کے دوران چکرابورتی سے ان کے پروجیکٹس کے بارے میں پوچھا گیا جس میں سشانت راجپوت نے بھی اداکاری کی۔
وہ ان 13 افراد میں شامل تھیں جن کے بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے۔اداکار کی خودکشی کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے جمعرات کو سشانت راجپوت کے بزنس منیجر اور ان کی پی آر ٹیم کے بیانات بھی قلمبند کیے۔باندرا کے پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے ہدایتکار شیکھر کپور کو بلایا گیا تھا۔پولیس نے تفتیش کے لئے اداکار اور یش راج فلمز کے دستخط شدہ معاہدے کی کاپی بھی طلب کرلی ہے۔سشانت کی موت کے بعد بالی ووڈ میں وسیع پیمانے پر اقربا پروری کا معاملہ بھی زور پکڑ رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہندی سنیما میں کامیابی کے اسٹار کے بچوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ادکار کی موت کے بعد لوگ کرن جوہر ، سلمان خان اور دوسرے پروڈکشن ہاؤسز پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔
Sushant’s GF Made Case Strange
The couple fought before the actor committed suicide, and the phone call was also not answered to the girlfriend, the couple planned to buy a property in Mumbai and get married by the end of 2020.
New Delhi (Ardorpoint Latest Newspaper. 19 June 2020) Bollywood actor Sasanat Singh Rajput’s alleged girlfriend Rea Chakraborti was questioned for nearly nine hours in the Bandra police station for the actor’s suicide, after which it was revealed that the couple had fought before the actor committed suicide. According to a report published in the Times of India, Chikraborti confirmed that the two were looking to buy a property together in Mumbai and were planning to get married by the end of 2020.
The couple were living in the same house in Mumbai during the lockdown due to the Koruna virus. Police have now begun to look into the phone records of Sashant’s girlfriend to find out what happened the night before Sashant Singh Rajput’s June 14 suicide.
Sasshant made the last call to his girlfriend, which he did not answer. During the nine-hour investigation, Chikraborti was asked about his projects, which also starred Sashant Rajput.
She was among 13 people whose statements were recorded. All the angles of the actor’s suicide are being investigated. Police also made statements to Sushant Rajput’s business manager and his PR team on Thursday. Director Shekhar Kapoor was called to bandara police station to record his statement. Police have also sought a copy of the signed agreement between actor and Ash Raj Films for investigation. The issue of the widespread aqaba-paruri in Bollywood has also been growing since Sushant’s death, and it is said that the success of hindi cinema is given more importance to the children of the star. After the death of The Adkar, people have been heavily critical of Karin Johar, Salman Khan and other production houses.