فیس بک پر شئیر کی جانے والی تصویر پر نازیبا کمنٹ کرنے پر ایک گروپ نے اپنے ہی دوستوں کے دوسرے گروپ پر فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا
فیس بک پوسٹ پر کمنٹ کرنے پر دو گرپوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
لاہور: فیس بک پوسٹ پر کمنٹ کرنے پر دو گرپوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 2زخمی، فیس بک پر شئیر کی جانے والی تصویر پر نازیبا کمنٹ کرنے پر ایک گروپ نے اپنے ہی دوستوں کے دوسرے گروپ پر فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجومتہ میں ایک شخص نے اپنی فیس بک پروفائل پر ایک تصوئیر شئیر کی جس پر اس کے کچھ دوستوں نے نازیبا کمنٹ کردیے۔
کمنٹس پڑھ کر تصویر شئیر کرنے والے شخص اور اس کے دوست مشتعل ہوگئے اور دوسرے گروپ سے جھگڑا کرلیا۔ تصویر شئیر کرنے والے ملک ریاست گروپ نے موقع دیکھ کر گجومتہ سٹاپ کے قریب مستانا گروپ پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دو نوجوان یعقوب اور شہزاد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ سی سی پی اولاہور ذوالفقار حمید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اکثر ایسے واقعات سننے میں آتے رہتے ہیں، گزشتہ ماہ بھی ٹک پر مخالف برادری کے خلاف ویڈیو بنانے پر ایک گروپ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور دو گروپوں میں شدید لڑائی ہوگئی تھی۔
اس سے قبل بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک شخص نے اپنے دوست کو اپنی بہن کے ساتھ تصایور شئیر کرنے پر قتل کردیا تھا۔ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کئی اقدامات کیے گئے ہیں تاہم اس کے باجود ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔
Killed Due To Commenting On A Facebook
A group of people opened fire on another group of their own friends after Nazeeba commented on a photo shared on Facebook, killing 2 people.
Lahore: Two groups quarreled over commenting on a Facebook post, 2 people were killed and 2 injured in a shooting. Another group of friends was shot dead. According to details, a man in Gajumata area of Lahore shared a picture on his Facebook profile on which some of his friends made nasty comments.
After reading the comments, the person who shared the photo and his friends got angry and got into an argument with another group. Malik State Group, which shared the photo, saw the opportunity and opened fire on the Mastana group near Gajumata stop, killing two youths Yaqub and Shehzad on the spot while seriously injuring two others who were shifted to General Hospital.
The condition of one of the injured is said to be critical.
Police have reached the spot and collected evidence while the bodies have been taken into custody and shifted to the morgue for autopsy. CCP Olahore Zulfiqar Hameed took notice of the incident and demanded a report from SP Model Town and ordered immediate arrest of the accused. It is believed that such incidents are often heard due to social media. Last month, one group was tortured for making a video against the opposition community on Tuck and two groups had a fierce fight.
Earlier, there was an incident where a man killed his friend for sharing photos with his sister. The Facebook administration has taken several steps to prevent such incidents, but such incidents continue to occur.