جاپان، دنیا کے مہنگے ترین چوکورآرائشی تربوز، کھایا نہیں جاسکتا، ایک تربوزکی قیمت 100 ڈالر ہے
ٹوکیو: جاپانی قصبے تاکاماتسو کے کاشتکاروں نے اپنے علاقے کو مشہور بنانے کے لئے آج سے تقریباً 50 سال پہلے وہاں عجیب و غریب تربوز اٴْگانے شروع کیے جو عام تربوزوں کی طرح گول نہیں بلکہ چوکور ہوتے ہیں۔
جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی قصبے تاکاماتسو کے کاشتکاروں نے اپنے علاقے کو مشہور بنانے کے لئے آج سے تقریباً 50 سال پہلے وہاں عجیب و غریب تربوز اٴْگانے شروع کیے ،آج یہ تربوز نہ صرف جاپان کی شناخت بن چکے ہیں بلکہ اتنے مہنگے ہیں کہ ایک چوکور تربوز کی قیمت 100 ڈالرسے شروع ہو کر 1000 ڈالریا اس سے بھی زیادہ جا پہنچتی ہے۔
جاپانی کاشتکاروں کے مطابق ان تربوزوں کو ڈرائنگ روم میں سجایا تو جاسکتا ہے لیکن کھایا نہیں جاسکتا،اس کی کاشت صرف تاکاماتسو تک محدود نہیں بلکہ جاپان کے مختلف علاقوں میں انہیں اگایا جارہا ہے اور آن لائن فروخت بھی کیا جارہا ہے۔ اگرچہ ان کی کاشت قدرتی طریقے پر ہی کی جاتی ہے مگر یہ چھلکے سے لے کر اندرونی حصوں تک بہت سخت اور بدذائقہ ہوتے ہیں جو کسی بھی صورت کھایا نہیں جاسکتا۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ان تربوزوں کا مقصد ہی سجاوٹ اورآرائش ہے جبکہ کھانے پینے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ۔
The World’s Most Expensive Watermelon – Japan
TOKYO: Farmers in the Japanese town of Takamatsu began growing strange watermelons about 50 years ago today to make their area famous, not round, but square like ordinary watermelons. There are.
According to the Japanese News Agency, farmers in the Japanese town of Takamatsu started growing exotic watermelons there about 50 years ago to make their area famous. The price of a square watermelon starts at 100 100 and goes up to 1000 1,000.
According to Japanese farmers, these watermelons can be decorated in the drawing room but cannot be eaten. Its cultivation is not limited to Takamatsu but is being grown in different parts of Japan and is also being sold online. Although they are grown in a natural way, they are very hard and tasteless from the skin to the inside that cannot be eaten under any circumstances. Farmers say that the purpose of these watermelons is decoration and they have nothing to do with food and drink.