طوفان کا نام کیرا ہے یا زابینے، اس سے قطع نظر خطرناک سمندری طوفان زابینے نے یورپ کے کئی ممالک کو شدید متاثر کیا ہے۔ جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک میں فضائی اور زمینی ٹرانسپورٹ کا نظام درھم برھم ہو چکا ہے۔
سو میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے چلنے والے جھکڑ لیے سمندری طوفان زابینے اتوار کی سہ پہر تک شمالی یورپی ممالک سے ٹکرا چکا ہے اور اب انہی تیز ہواؤں اور بارش کو ساتھ لیے اس کا سفر جنوب کی جانب جاری ہے۔ جرمنی سمیت اس طوفان سے متاثر ہونے والے ممالک کی موجودہ صورت حال درج ذیل ہے۔
جرمنی
جرمنی نے ملک کے بیشتر حصوں کے لیے دوسرا بڑا الرٹ جاری کر رکھا ہے جب کہ بلیک فارسٹ کے علاقوں میں خطرناک ترین درجہ چار کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ طوفان زابینے آج رات ملک کے جنوبی حصوں تک پہنچ جائے گا۔
جرمنی میں ہوا کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جس کے باعث درختوں کے گرنے کا خطرہ بھی ہے۔
فرینکفرٹ، ہیمبرگ، برلن، کولون، ہینوور اور بریمن کے ہوائی اڈوں سے پروازیں متاثر ہوں گی۔ بون کولون ایئرپورٹ سے پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے فرینکفرٹ ایئرپورٹ سے کم از کم ایک سو پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں جبکہ ہزار سے زیادہ پروازیں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم ایئرلائنز موسم کی صورت حال دیکھ کر اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی مجاز ہیں۔
Automatic Translated By Google
The name of the storm is Kira or the Zabane, regardless of the dangerous hurricane Zabina has severely affected many European countries. In many European countries, including Germany, the air and ground transport system has collapsed.
Hurricane waves have hit northern European countries by Sunday afternoon for a speed of more than 100 miles per hour, and now they are traveling south with strong winds and rain. The following is the current situation in countries affected by the storm, including Germany.
Germany
Germany has issued the second-largest alert for most parts of the country, while warnings of the most dangerous level 4 have been issued in the Black Forest areas. The storm will reach the southern part of the country tonight.
In Germany, wind speeds are likely to exceed 120 km / h, with the risk of falling trees.
Flights to Frankfurt, Hamburg, Berlin, Cologne, Hannover and Bremen will be affected. Flights from Bon Cologne airport have been canceled. At least 100 flights have been canceled from the country’s largest Frankfurt airport, allowing more than a thousand flights to continue. However, airlines are able to make their own decisions based on weather conditions.