News

Kanpur’s famous ‘food’ tea

چائے پی جاتی ہے لیکن اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ آپ چائے کھائیں گے؟ تو آپ کو ضرور سوال پوچھنے والے کی دماغی حالت پر شک ہوگا- لیکن حقیقت یہ ہے کہ پوچھنے والا بھی اپنی جگہ پر بالکل درست ہوگا-

جی ہاں دنیا میں ایک ایسی چائے بھی موجود ہے جو پینے کے بجائے کھائی جاتی ہے اور یہ چائے بھارت کے شہر کانپور کے لاٹوش روڈ پر نوولٹي سینما کے احاطے میں موجود بھولا ٹی سٹال پر مہیا کی جاتی ہے- یہ چائے اتنی زیادہ گاڑھی ہوتی ہے آپ کو اسے چمچ سے کھانا پڑتا ہے۔

عام طور پر بھات میں ایک چائے کا کپ آپ کو زیادہ سے زیادہ 10 روپے کی مل جائے گا۔ لیکن کھانے والی چائے کی قیمت بھولا ٹی سٹال پر 80 روپے سے لے کر 300 روپے تک ہے۔

اس اسپیشل چائے میں کم سے کم 15 قسم کے میوے اور دودھ کی جگہ ملائی ڈالی جاتی ہے جبکہ روایتی چائے کی پتی اور چینی تو شامل ہوتی ہی ہے۔

یہ چائے فروخب کرنے والے رجن واجپئی کا کہنا ہے کہ “ میں چائے میں میوے جیسے کاجو، کشمش، بادام، خربوزے کا بیج، مونگ پھلی، گری، کریم ڈالتا ہوں۔ اسی لیے میری چائے اتنی گاڑھی ہوتی ہے کہ لوگوں کو اس کو چمچ سے کھانی پڑتی ہے“ ۔

رجن کے مطابق اتنی مہنگی چیزیں چائے میں ڈالے جانے کی وجہ سے ہی چائے مہنگی ہوتی ہے-


Automatic Translated By Google

Tea is consumed but what if someone asks you to eat tea? So you must doubt the mental state of the person who asked the question – but the fact is that the questioner will be right in his place.

Yes, there is a tea in the world that is consumed rather than consumed, and this tea is supplied to Bhola Tea Stall at the Nolotti Cinema complex on Latosh Road, Kanpur, India. It is so thick. You have to eat it with a spoon.

Usually you get a maximum of 10 rupees a cup of tea in rice. But the price of the tea consumed is Rs 80 to Rs 300 at Bhola Tea Stall.

At least 15 types of fruit and milk are added to this special tea, while traditional tea leaves and sugar are included.

Rajan Vajpayee, a tea maker, says, “I add tea fruits like cashew, raisins, almonds, melon seeds, peanuts, greens, cream. That’s why my tea is so thick that people have to eat it with a spoon. ”

According to Rajan, tea is expensive because of such expensive things being put into tea.

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker