مالدیپ کا سیاحتی مقامات 15 جولائی سے کھولنے کا اعلان
غیرملکیوں کو ملک میں داخل ہونے کے لیے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہو گی،صدرابراہیم
مالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 24 جون2020ء) مالدیپ کے صدر ابراہیم سولیہ نے کہاہے کہ مالدیوز اپنے سیاحتی مقامات 15 جولائی سے کھول دے گا جہاں بین الاقوامی سیاحوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے بتایا کہ غیرملکیوں کو ملک میں داخل ہونے کے لیے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔مالدیپ کے لیے سیاحت آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ ہے تاہم مارچ میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلا کے بعد اسے سرحدی پابندیاں عائد کرنی پڑیں تھیں۔مالدیپ کی آبادی تین لاکھ 40 ہزار کے لگھ بھگ ہے اور یہاں اب تک 2200 کے قریب کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
Maldives Tourist Attractions Open
Foreigners will not need to undergo tests to enter the country, says President Ibrahim
Mali (Urdu Point News Latest – NNI. June 24, 2020) Maldives President Ibrahim Soliya has said that Maldives will open its tourist destinations from July 15 where international tourists will be welcomed.
According to a foreign news agency, he said foreigners would not need to undergo tests to enter the country. The population of the Maldives is about 340,000 and about 2,200 cases have been reported so far.