ہارمونز میں عدم توازن اور مختلف بیماریاں، ڈاکٹر بلقیس شیخ
ہارمونز کے نظام میں عدم توازن سے انسان میں بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں جو کہ مستقبل میں کئی بیماریوں کا سبب بن جاتے ہیں- لیکن ہارمونز کے نظام میں عدم توازن کب پیدا ہوتا ہے؟ یا پھر ان کا علاج کیسے ممکن ہے؟ اور ان سے کونسی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں؟ اس حوالے سے بہت کم خواتین آگاہ ہوتی ہیں- انہی سوالات کے جوابات جاننے کے لیے ہماری ویب کی ٹیم نے معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس شیخ سے خصوصی ملاقات کی-
ڈاکٹر بلقیس کے مطابق “ ہمارے معاشرے میں (Polycystic Ovaries Syndrome (PCOS کی بیماری عام ہے اور اس کا مطلب ہارمون کی خرابی ہے- اور اس کی وجوہات پر نظر ڈالیں تو سب سے بڑی وجہ غذا ہے“-
ڈاکٹر بلقیس کہتی ہیں کہ “ ہر بیماری ایک غذائی بگاڑ ہے کیونکہ ہم وہی نظر آتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں- غذا ہی ہمارے خون کا حصہ بنتی ہے اور اسی سے ہی بیماریاں بنتی ہیں“-
“ ہمارے ہاں لڑکیاں کھانے میں دودھ کا استعمال نہیں کرتیں اور مرغن غذائیں زیادہ استعمال کرتی ہیں جبکہ ورزش بالکل نہیں- اور اسی وجہ سے آج کل کی لڑکیوں کا وزن بڑھ جاتا ہے اور ساتھ ہی کیلشیم کی کمی بھی واقع ہوجاتی ہے-
“ اور یہی طرز زندگی لڑکیوں میں ہارمونز میں عدم توازن کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے“-
ڈاکٹر بلقیس کا کہنا تھا کہ “ اگر آجکل کے حساب سے دیکھیں تو میتھی ایک بہترین غذا ہے- لڑکیوں کو چاہیے کہ میتھی کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے ہی بانجھ پن بھی پیدا ہوتا ہے“-
“ لڑکیوں کو چاہیے کہ میتھی کی سبزی کھائیں یا پھر اس کا قہوہ بنا کر پئیں“-
“ چاہے کسی قسم کے بھی ہارمون میں عدم توازن ہو یہاں تک کہ ان کی وجہ سے مخصوص ایام میں بےقاعدگی ہی کیوں نہ ہو تو ایسی لڑکیوں کو چاہیے کہ بینگن کا استعمال زیادہ کریں یا پھر جامن کے پتوں کا قہوہ بنا کر پئیں“-
ڈاکٹر بلقیس کا کہنا ہے کہ “ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے بڑھنے والے وزن کو کم کرنے کے لیے کریلے٬ جامن کے بیج اور میتھی دانہ پیس کر اور اس کا قہوہ بنا کر پئیں- ایسی چیزوں کو جوس کی شکل میں پینے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے اور اگر ایسا نہ کرسکیں تو پھانک کر پانی بھی پی سکتی ہیں“-
“ اس کے علاوہ غذا کے ساتھ ساتھ چہل قدمی کرنا بھی ضروری ہے- اگر چہل قدمی تھوڑی تیز رفتاری کے ساتھ کی جائے تو اس سے چربی بھی جلتی ہے“-
“ آپ کو چاہیے کہ نظامِ ہضم کو تیز بنانے کے لیے مختلف حصوں میں تھوڑا تھوڑا کھائیں“-
ڈاکٹر بلقیس کا کہنا ہے کہ “ ہمارے پاس آنے والی اکثر لڑکیوں کا یہ کہنا ہوتا ہے کہ میں تو کچھ نہیں کھاتی یا پھر رات میں صرف ایک چپاتی کھاتی ہوں لیکن پھر بھی میرا وزن بڑھ رہا ہے“-
“ یہ حقیقت بھی ہے کہ وہ واقعی کچھ نہیں کھاتیں لیکن اس نہ کھانے کی وجہ سے ان میں آئرن کی کمی واقع ہوجاتی ہے جس کے باعث ان کا جگر چربی بنانے لگتا ہے“-
“ اس لیے ایسا نہ کریں اور غذا مکمل کھائیں اور ساتھ میں ورزش بھی ضرور کریں“-
ڈاکٹر بلقیس کے مطابق “ بڑی عمر کی خواتین یعنی 40 سال کی عمر سے زیادہ کی خواتین کو اکثر پیٹ کے اپھارہ پن کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے اور یہ خواتین صرف پیٹ کا علاج کرواتی ہیں- لیکن انہیں چاہیے کہ وہ ہر 6 ماہ میں ایک مرتبہ اپنا papsmear ٹیسٹ لازمی کروائیں“-
“ بیشتر خواتین کو اپھارہ پن کے ساتھ وائٹ ڈسچارج کا مسئلہ بھی درپیش ہوتا ہے اور وہ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے گبھراتی ہیں- لیکن ایسا نہ کریں اور ڈاکٹر کو مکمل معلومات فراہم کریں کیونکہ ہر درد پیٹ کا نہیں ہوتا“-
“ اگر آپ صبح ٹھیک اٹھتی ہیں لیکن گزرتے دن کے ساتھ آپ کا پیٹ غبارے کی طرح پھولنے لگتا ہے اور سفید پانی بھی آرہا ہے تو آپ کو چاہیے کہ ڈاکٹر کو لازمی آگاہ کریں“-
ڈاکٹر بلقیس نے اس بیماری کا دیسی ٹوٹکا یہ بتایا کہ دیسی کیکر اور مصری ملا کر پیس لیں اور دن میں 2 سے 3 مرتبہ کھائیں- جن خواتین کو شوگر ہو وہ مصری کی جگہ میتھی استعمال کریں- یہ تمام اشیا ہم وزن ہونی چاہئیں- اس کے علاو ایسی خواتین جن کی عمر 40 سال سے زائد ہو اور انہیں ان مسائل کے ساتھ بہت زیادہ کمر میں درد بھی ہوتا ہو وہ اپنا papsmear ٹیسٹ لازمی کروائیں- اس ٹیسٹ سے ایک خاص کینسر کی نشاندہی ہوتی ہے-
ڈاکٹر بلقیس کا کہنا ہے کہ “ایسے بے اولاد جوڑے جن کی تمام رپورٹس بالکل ٹھیک ہوتی ہیں لیکن پھر بھی وہ اولاد کی نعمت سے محروم ہوتے ہیں تو ایسے بے اولاد جوڑوں میں مرد حضرات کونج کے بیج٬ ازکن (Azgandh) ٬ اور سفید موسلی ہم وزن لے کر صبح و شام دودھ کے ساتھ ایک چمچ خالی پیٹ کھائیں“-
“ بے اولاد خواتین ازکن (Azgandh)٬ مصری اور دیسی کیکر پیس کر صبح و شام خالی پیٹ ایک چمچ کھائیں- اور رات کو سونے سے قبل مولی کے بیج کھائیں٬ انشاﺀ اﷲ بے اولاد نہیں رہیں گے“-
Translated in English
Hormonal imbalances cause many problems in humans that can lead to many diseases in the future – but when do hormonal imbalances occur? Or how is it possible to treat them? And what diseases do they cause? Very few women are aware of this. To find out the answers to these questions, our web team had a special meeting with renowned herbalist Dr. Bilqis Sheikh.
According to Dr. Bilqis, “Polycystic Ovaries Syndrome (PCOS) is a common disease in our society. And that means a hormonal disorder – and if you look at the causes, the biggest reason is diet. “
“Every disease is a dietary disorder because we look like what we eat – food is part of our blood and that’s what makes us sick,” says Dr. Bilquis. “We do
n’t use milk in girls’ diets.” Cowboys and poultry consume more foods while not exercising at all – and that is why today’s girls gain weight and at the same time are deficient in calcium –
and this is the cause of hormonal imbalance in girls. Which makes them face many problems “-
Dr. Bilquis said that” fenugreek is the best food in today’s world – girls should use more fenugreek because of hormonal imbalances. “Because of this, infertility also occurs.” –
“Girls should eat fenugreek or make coffee and drink it” –
“If any want these girls to be an imbalance in hormones until they cause why abnormality specific days that the use of eggplant or drink a coffee purple leaves” –
Dr. “To reduce weight gain due to hormonal imbalances, drink bitter gourd seeds and fenugreek seeds and make coffee,” says Bilquis. “Such things are more beneficial than drinking them in the form of juice.” And if they can’t do that, they can drink water by splashing. “-
” Besides, it is important to take a walk along with food. –
“You should eat small portions in different portions to speed up the digestive system” –
Dr Bilquis said, “We have to say that the upcoming most girls I am some did not eat or just a cake at night but still growing weight of my”
– “The fact is that They don’t really eat anything, but because they don’t eat it, they become deficient in iron, which causes their liver to start making fat. “-
” So don’t do that and eat a complete diet and exercise at the same time. “
According to Dr. Bilquis, “Older women, ie women over the age of 40, often suffer from flatulence and these women only treat their stomachs – but they should do it once every 6 months. Make your papsmear test mandatory ”-
“Most women also have a problem with bloating and white discharge and they are nervous when talking about it – but don’t do that and give the doctor full information because not every pain is in the abdomen.
” You wake up well in the morning, but with the passing of the day, your stomach starts to swell like a balloon and white water is also coming, so you must inform the
doctor . ”- Dr. Bilqis said that Grind Egyptian and eat 2 to 3 times a day. Women who have diabetes should use fenugreek instead of Egyptian. All these items should be of equal weight. In addition, women who are over 40 years of age and have If you have a lot of back pain with these problems, you should get your papsmear test done. This test indicates a specific cancer.
Dr. Bilquis says, “Childless couples who have all the reports correctly but are still deprived of the blessing of children, then among such childless couples, the men are Azgandh, the seed of Konj, and Safid Mosli. We take weight and eat a spoonful of milk on an empty stomach in the morning and in the evening. ”-
“ Azgandh childless women; grind Egyptian and indigenous cakes and eat a spoonful on an empty stomach in the morning and evening. Eat, God willing, they will not be childless.
Hi there, I found your website by means of Google even as
searching for a comparable topic, your site got here up,
it seems good. I’ve bookmarked it in my google bookmarks.