News

Great News for Saudi Visa Applicants

سعودی حکومت کی ویزے کے خواہشمند لوگوں کیلیے بڑی خوشخبری

 سعودی عرب کی حکومت نے کورونا کرفیو اور پروازوں کی بندش کے باعث مملکت میں مقیم سیاحوں کے ویزوں میں ازخود تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیر ملکی سیاحوں کی بڑی مشکل آسان کردی، اس حوالے سے سعودی ڈائریکٹریٹ جنرل آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کی جانب سے مملکت میں موجود سیاحتی ویزوں پر مقیم غیر ملکیوں کے ویزوں میں تین ماہ کے لیے خود کار توسیع کردی گئی ہے۔جوازات کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیاحتی ویزے پر آنے والے سیاح جو کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر عائد کی جانے والی پابندی کے باعث مملکت سے روانہ نہیں ہو سکے ان کے ویزوں کی مدت میں بغیر کسی فیس کے 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل جوازات کا کہنا ہے کہ سیاحتی ویزے پر آنے والے وہ افراد جو مملکت میں مقیم ہیں اور واپس نہیں جاسکے انہیں اپنے ویزوں میں توسیع کے لیے جوازات سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے ویزوں میں خودکار طور پر توسیع کردی جائے گی۔واضح رہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے بعد مارچ کے دوسرے ہفتے سے پروازوں پر مرحلہ وار پابندی عائد کردی گئی تھی جس کی وجہ سے سعودی عرب سے جانے والے اور یہاں آنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے مرحلہ وار خصوصی پروازیں جاری کی ہوئی ہیں جن کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں فروغ سیاحت کے لیے گزشتہ برس جامع نظام مرتب کیا گیا تھا جس کے تحت مختلف ممالک کےشہریوں کو آن آرائیول بھی سیاحتی ویزوں کا اجرا شامل ہے۔دوسری جانب کرونا وائرس کے باعث پروازوں پر عائد کی جانے والی پابندی کی وجہ سے سعودی حکومت کی جانب سے مملکت میں مقیم ایسے غیر ملکی جو اپنے وطن جانا چاہتے ہیں کی واپس کے لیے خصوصی منصوبہ بھی جاری ہے جسے عودہ کا نام دیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے سندھ، بلوچستان کے علاقوں میں راشن و حفاظتی ساما ن تقسیمپاک بحریہ کی جانب سے سندھ، بلوچستان کے علاقوں میں راشن و حفاظتی ساما ن تقسیم


Translated in English

The Saudi government has extended tourist visas in the kingdom for three months due to the Corona curfew and flight closures. Off-Passport and Immigration ‘Licenses’ has automatically extended the visas of foreigners residing in the country on tourist visas for three months.

A statement issued by the licenses said that tourists coming on tourist visas The visas of those who could not leave the country due to a ban on international flights due to the corona virus have been extended for three months without any fee. According to Saudi media, It is said that those who come on tourist visas and reside in the country and cannot return, they do not need to apply for permits for extension of their visas as their visas will be extended automatically.

A phased ban on flights from the second week of March after the corona virus The Saudi government has issued phased special flights to repatriate its citizens, which are still ongoing. It may be recalled that a comprehensive system was set up last year for the promotion of tourism in Saudi Arabia, under which the issuance of on-arrival tourist visas to citizens of different countries is also included. For this reason, the Saudi government is also launching a special plan for the repatriation of foreigners residing in the country who want to return to their homeland, which has been named Auda. Pakistan Navy distributes rations and safety items in Sindh and Balochistan

Pakistan Navy distributes rations and safety items in Sindh and Balochistan

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker