سی ایس ایس پاس کرنے والی کورونا کا شکار
ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ گروپ میں خدمات سرانجام دینے والی سسی ملک شیر میں کورونا وائرس کی تصدیق،پاکستانیوں کی سوشل میڈیا پر جلد صحتیابی کی دعائیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جون 2020ء) کورونا وائرس پورے پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔اور یہ بلا تفریق لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔سی ایس ایس امتحان پاس کرنے کے بعد مشہور ہونے والی ’شیرسسٹرز‘ ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہیں کیونکہ ان میں سے ایک بہن میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سسی ملک شیر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وہ اس وقت ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ گروپ (ایم ایل سی جی) میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔سسی ملک کے ایک ساتھی سید فضل شاہجو پولیس سروس آف پاکستان میں اے ایس پی کی حیثیت سے کام کرتے ہیں ،نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شیر سسٹرز میں سے ایک ، سسی ملک شیر کووڈ 19کا شکار ہو گئی ہیں۔
وہ ایک اچھی دوست اور عظیم انسان ہے۔
برائے مہربانی ان کی صحت کے لئے دعا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ آپ جلد ہی اس وبائی بیماری کو شکست دیں گے۔چونکہ شیر سسٹرز کو اہم کامیابی حاصل کرنے پر پورے پاکستان میں پزیرائی ملی تھی اور لوگوں نے ان کی تصاویر شئیر کی تھیں،لہذا اس خبر بھی لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے پانچ بہنوں کو نظر لگ گئی ہے،سوشل میڈیا پر صارفین نے سسی ملک کے لیے دعا کی کہ وہ اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں پانچ سگی بہنوں نے پاکستان کی اعلیٰ حکومتی سروس کا امتحان پاس کر کے مثال قائم کی ہے۔پاکستان میں گزشتہ ہفتے 2019ء میں منعقدہ سی ایس ایس کے امتحانات کا حتمی نتیجہ سامنے آیا تو کامیاب قرار پانے والے خوش نصیب امیدواروں میں سے ایک ضحیٰ ملک شیر بھی تھیں۔ ضحیٰ ملک شیر کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور سے ہے جو کہ اپنی فیملی میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والی پانچویں لڑکی ہیں۔
اس سے قبل ضحیٰ ملک کی چار بہنیں مختلف اوقات میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے اعلیٰ ملکی عہدوں پر فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان میں سب سے بڑی بہن کا نام لیلیٰ ملک شیر ہے جس نے 2008ء میں سی ایس ایس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ لیلیٰ ملک کی کامیابی کے بعد ہر دو سے تین سال کے وقفے کے بعد ان کی چھوٹی بہنیں ایک ایک کر کے مقابلے کے امتحان میں کامیاب ہوتی چلی گئیں۔
Lahore (Urdu Point Latest Newspaper. June 22, 2020) Corona virus is spreading rapidly all over Pakistan. And it affects people without any discrimination. After passing the CSS exam, the famous ‘Sher Sisters’ once again. Corona has been confirmed in one of their sisters. It has been reported that corona virus has been confirmed in Sisi Malik Sher.
She is currently serving in the Military Lands and Cantonment Group (MLCG). Syed Fazal Shahjo, a colleague from Sisi Malik who works as an ASP in the Police Service of Pakistan, shared the news on social media. Sisi Malik, one of the Lion Sisters, has fallen victim to Lion Code 19, she tweeted on her website.
He is a good friend and a great man.
Please pray for their health. He added that he hopes that you will soon defeat this epidemic. As the Lion Sisters were acclaimed all over Pakistan for their significant success and people took pictures of them. She shared the news, so people also expressed their regret and said that it seems that five sisters have been spotted. Users on social media prayed for Sisi Malik to succeed in defeating this virus.
It is to be noted that five real sisters in Haripur district of Khyber Pakhtunkhwa have set an example by passing the examination of Pakistan’s top government service. If the final result of the CSS examinations held in Pakistan last week in 2019 came out, they would be declared successful. One of the lucky candidates was Zahi Malik Sher. Zahi Malik Sher hails from Haripur district of Khyber Pakhtunkhwa, the fifth girl in her family to pass the CSS exam.
Earlier, four sisters of Zahi Malik have passed the CSS exam at different times and are performing their duties in higher national posts. According to media reports, the eldest sister in the family is Laila Malik Sher, who joined CSS in 2008. After Laila Malik’s success, every two to three years, her younger sisters passed the competition one by one.