News

The Saudi government made an important statement of Umrah Pilgrims

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی تعداد کے حوالے سے اہم بیان دے دیا

سعودی نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط کا کہنا ہے کہ اس بار کے عمرہ سیزن کے لیے کوئی مخصوص گنتی مقرر نہیں کی گئی ہے

ریاض: سعودی نائب وزیرحج ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ نئے عمرہ سیزن کے لیے کوئی کوٹہ مختص نہیں ہے۔’عمرہ زائرین کی کوئی انتہائی حد مقرر نہیں کی گئی البتہ وزارت صحت کے مقرر کردہ ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔ اسی بنیاد پر عمرہ زائرین کی تعداد پر فرق آسکتا ہے‘۔اُردو نیوز کے مطابق نائب وزیرحج نے حج و عمرہ قومی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کے دوران بتایاکہ’ تمام متعلقہ اداروں سے کہہ دیا گیا ہے کہ لائسنس ہولڈر عمرہ کمپنیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں‘۔
علاوہ ازیں ان کمپنیوں کو استثنی دیا جائے گا جن پر ادارہ وافدین کی طرف سے جرمانے کیے گئے ہیں۔ انہیں عمرہ زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ نائب وزیرحج نے (مقام) سینٹرل بکنگ پلیٹ فارم والے لائسنس ہولڈرز ہوٹلز والے عمرہ زائرین کو اس شرط کے ساتھ منظوری دی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت کی جانب سے مقرر کردہ تمام شرائط پوری کریں۔
قومی حج کمیٹی نے درخواست کی تھی کہ کمپنیوں کو ادارہ وافدین کے مقررہ جرمانوں سے رخصت دی جائے۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے مملکت میں سیاحتی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں جس کے بعد غیر ملکی سیاحوں کے بھی مملکت آنے پر عارضی پابندی عائد ہو گئی تھی۔ تقریباً ڈیڑھ سال کے بعد وزارت سیاحت نے سیاحتی ویزوں پر پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔
جس کے بعدسعودی عرب کا سیاحتی ویزہ رکھنے والے افراد یکم اگست سے مملکت آ سکتے ہیں۔ مملکت میں سیاحتی ویزہ پر آنے والے مسلمان افراد اپنے قیام کے دوران عمرہ بھی ادا کر سکیں گے ۔ اس کے علاوہ انہیں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز پڑھنے اور زیارت کی بھی اجازت ہو گی۔ تاہم عمرہ اور نماز وں کے لیے انہیں پیشگی اندراج کروانا ہوگا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق جو سیاح عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں غیر ملکی معتمر کی حیثیت سے ’اعتمرنا‘ ایپ میں اپنا اندراج کروانا ہو گا اور نمازوں کے لیے بھی بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔
جو افراد اس سعادت کو حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ انہیں پہلے’توکلنا’ ایپ میں اپنا ویکسی نیشن اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنا ہوگا جس میں ظاہر کیا جائے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں یا پہلی خوراک لگوائے کم از کم 14 روز گزر گئے ہیں۔ عمرہ کے لیے سیاحوں کو اعتمرنا ایپ پر اندراج تبھی کروانے کی اجازت ہو گی جب وہ مملکت میں پہنچ چکے ہوں گے۔

Riyadh: Saudi Deputy Minister of Hajj Dr. Abdul Fattah Mushat has said that no quota has been allocated for the new Umrah season. On this basis, the number of Umrah pilgrims may vary. ”According to Urdu News, the Deputy Minister for Hajj and Umrah during a meeting with members of the National Committee for Hajj and Umrah said, Do ‘.
In addition, exemptions will be given to companies that have been fined by the entity. They will be given the opportunity to provide facilities to Umrah pilgrims. The Deputy Minister of Hajj has approved the Umrah pilgrims with license holder hotels with (Central) Central Booking Platform on the condition that they meet all the conditions set by the Ministry of Health to deal with the coronavirus.
The National Hajj Committee had requested that the companies be exempted from the fines imposed by the Wafidin organization. A temporary ban was imposed. After almost a year and a half, the Ministry of Tourism has announced the lifting of restrictions on tourist visas.
After that, people with Saudi Arabian tourist visas can come to the country from August 1. Muslims coming to the country on tourist visas will also be able to perform Umrah during their stay. In addition, they will be allowed to offer prayers and visit the Masjid al-Haram and the Masjid al-Nabawi. However, they have to register in advance for Umrah and prayers. According to the Saudi Ministry of Hajj and Umrah, tourists who want to enjoy Umrah will have to register as a foreigner in the ‘Etemarna’ app and bookings for prayers can also be made.
People who want to achieve this happiness. They must first update their vaccination status in the ‘Trust’ app to indicate that both doses of the vaccine have been given or that at least 14 days have passed since the first dose was given. For Umrah, tourists will be allowed to register on the Etemarana app only after they have arrived in the country.

Read More….

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker