حسین نامی شخص دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، 20 سالہ ایمن کو نوکر سے ریپ کروا کر بدنام کرنے اور پھر اسی بنیاد پر طلاق دینے کی سازش رچی، نوکر نے مزاحمت ہونے پر لڑکی کو 9 ماہ کے بچے کے سامنے قتل کر دیا
مصر میں قتل کی لرزہ خیز واردات، شوہر کی اپنی ہی بیوی کا ریپ کروانے کی کوشش
قاہرہ: مصر میں قتل کی لرزہ خیز واردات، شوہر کی جانب سے اپنی ہی بیوی کا ریپ کروانت کی کوشش، حسین نامی شخص دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، 20 سالہ ایمن کو نوکر سے ریپ کروا کر بدنام کرنے اور پھر اسی بنیاد پر طلاق دینے کی سازش رچی، نوکر نے مزاحمت ہونے پر لڑکی کو 9 ماہ کے بچے کے سامنے قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مصر میں ایک 20 سالہ شادی شدہ لڑکی کے لرزہ خیز قتل کی واردات نے مصری عوام کو ہلا کر رکھ دیا۔
حسین نامی شخص نے کچھ عرصہ قبل ہی ایمن عادل نامی نوجوان لڑکی سے شادی کی۔ بتایا گیا ہے کہ شادی کے کچھ ماہ بعد ہی حسین دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم اس کی بیوی ایمن نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ مصر کے قوانین کے تحت دوسری شادی کیلئے ایمن کو طلاق دینے کی صورت میں حسین کو اپنی جائیداد میں سے حصہ دینا پڑتا۔
مالی نقصانات سے بچنے کیلئے حسین نے اپنی ہی بیوی کو بدنام کر کے اس بنیاد پر طلاق دینے کیلئے خوفناک منصوبہ بنایا۔
حسین نے اپنے احمد نامی نوکر کو راضی کیا کہ وہ اس کی بیوی ایمن کا ریپ کر ڈالے، اور پھر حسین اپنی بیوی کو بدچلن ثابت کر کے طلاق دے ڈالے گا۔ احمد جب منصوبے کے تحت حسین کے گھر پہنچا اور ایمن کا ریپ کرنے کی کوشش کی تو ایمن چیخ چلا اٹھی، جس پر احمد نے خوفزدہ ہو کر ایمن کو اس کے 9 ماہ کی بچے کے سامنے قتل کر ڈالا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ دوران تحقیقات سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلا کہ ایک شخص نقاب یا پردہ پہنے ہوئے ہے اور اس نے پورے چہرے اور جسم کو ڈھانپا ہوا ہے، مقتولہ کی رہائش تک پہنچا پھر تھوڑی دیر بعد وہاں سے چلا گیا۔
بعدازاں مزید تحقیقات سے پتا چلا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص کا نام احمد ہے جو ایمن کے شوہر کے کپڑوں کی دکان میں ملازم تھا۔ بتایا گیا ہے کہ حسین اور احمد دونوں کو گرفتار کیا جا چکا۔
Horrific Murder in Egypt, Husband Trying to Rape His Own Wife
Cairo: Horrific murder in Egypt, husband’s attempt to rape his own wife, a man named Hussein wanted to remarry, 20-year-old Ayman notorious for raping a servant He conspired to divorce her on the same grounds. The servant killed the girl in front of a 9-month-old baby when she resisted. According to the details, the horrific murder of a 20-year-old married girl in Egypt shook the Egyptian people.
A man named Hussain had recently married a young girl named Ayman Adil. It is reported that a few months after the marriage, Hussein wanted to remarry, but his wife, Ayman, refused. Under Egyptian law, Hussein would have to pay a share of his property if he divorced Ayman for a second marriage.
In order to avoid financial losses, Hussein defamed his own wife and made a terrible plan to divorce her on this basis.
Hussein persuaded his servant named Ahmed to rape his wife Ayman, and then Hussein would divorce his wife after proving her immoral. When Ahmed reached Hussein’s house as planned and tried to rape Aiman, Aiman screamed, which frightened Ahmed to kill Aiman in front of her 9-month-old baby. Police say that during the investigation, CCTV footage revealed that a man was wearing a niqab or veil and covering his entire face and body. He reached the victim’s residence and left shortly afterwards.
Further investigation revealed that the man seen in the CCTV footage was Ahmed, who worked at Ayman’s husband’s clothing store. It is reported that both Hussain and Ahmed have been arrested.