بھارت کو آئی سی سی میں اپنے خلاف سازش کی بو آنے لگی
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فیصلے میں تاخیر کا ذمہ دار چیئرمین ششانک منوہر کو قرار دے دیا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جون 2020ء ) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اپنے خلاف سازش کی بو آنے لگی ہے اور بوکھلاہٹ میں اپنے ہی چیئرمین پر الزام بھی عائد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے فیصلے میں تاخیر کا ذمہ دار چیئرمین ششانک منوہر کو قرار دیدیا ہے اور یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وہ اس سے قبل ششانک منوہر کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کر کے نئے انتخابات کا مطالبہ بھی کر چکا ہے۔
بی سی سی آئی آفیشل کا کہنا ہے کہ جب میزبان آسٹریلیا ہی ایونٹ کیلئے تیار نہیں تو پھر کنفیوژن کیوں پھیلائی جا رہی ہے، جان بوجھ کر معاملے کو تاخیر کا شکار کردیا گیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سے قبل کچھ ادائیگیوں کے معاملے میں آئی سی سی نے بی سی سی آئی کو سخت الفاظ پر مشتمل خط لکھا جس میں کہا گیا کہ اگر بھارت نے معاملات کو حل نہ کیا تو اس سے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی چھین لی جائے گی اور اس کا الزام بھی انہوں نے ششانک منوہر پر ہی عائد کیا تھا۔
India Began To Smell Conspiracy Against ICC
Mumbai (Urdu Point Latest Newspaper – June 20, 2020) The Board of Control for Cricket in India (BCCI) has once again started smelling conspiracy against itself in the International Cricket Council (ICC) and in its own confusion. The chairman has also been charged. According to details, the BCCI has held Chairman Shashank Manohar responsible for the delay in the decision of the scheduled T20 World Cup in Australia this year and it is worth mentioning here that he had earlier extended the tenure of Shashank Manohar. Has also demanded new elections by opposing.
The BCCI official said that when the host Australia was not ready for the event, then why confusion is being spread, the matter has been deliberately delayed. Interestingly, the ICC had earlier written a stern letter to the BCCI regarding some of the payments, saying that if India did not resolve the issue, it would host the ICC events. It will be taken away and he also blamed it on Shashank Manohar.