میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت تجارت نے ونٹائین ڈیپارٹمنٹ کو سرکلر جاری کیا جس میں درآمد پر پابندی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی ہدایت کی گئی۔
سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ چین سے پولٹری فیڈ، دودھ، گوشت اور دیگر اشیاء امپورٹ نہیں ہوں گی، ملک بھر میں فوری طور پر پابندی کا اطلاق کیا جائے گا، یہ فیصلہ کروناوائرس کی منتقلی کے پیش نظرکیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ کورنٹائن نے وزارتِ تجارت کے خط اور پابندی پر سوال اٹھائے اور کہا کہ سرکلر میں ابہام ہیں کیونکہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس گوشت کی درآمد پر پابندی ہوگی، اس ضمن میں وزارت سے وضاحت مانگی ہے، جس کے بعد اقدامات کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ چین کے شہر ووہانگ سے پھیلنے والا کرونا وائرس تاحال بے قابو ہے، اب تک صرف چین میں ہی کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 630 سے تجاوز کرگئی جبکہ ہزاروں افراد میں وائرس کی تصدیق بھی ہوئی۔ چینی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 73 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 630 سے تجاوز کر گئی۔
Automatic Translated By Google
According to media reports, the Ministry of Commerce issued a circular to the Vientiane Department in which measures were imposed on the import ban.
Circular stated that poultry feed, milk, meat and other goods will not be imported from China.
Quarantine, on the other hand, questioned the Ministry of Commerce’s letter and sanctions and said that there was ambiguity in the circular as it was not clear which import of meat would be banned. Will
It is important to note that the Corona virus that spreads through the Chinese city of Wuhang is still under control, so far in China alone, the number of coronavirus deaths has exceeded 630 while thousands of people have been confirmed with the virus. According to the Chinese Department of Health, 73 more people died in the last 24 hours, after which the death toll exceeded 630.