کورونا کے 90 فیصد مریضوں کا گھر پر علاج ممکن ہے
درجہ حرارت اور آکسیجن لیول چیک کرکے وبا پر کنٹرول ممکن ہے، گھریلو ٹوٹکے اور شہد کا استعمال فلو اور سردی کم کرنے کیلئے موزوں نسخہ ہے: طبی ماہرین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2020ء) کورونا کے 90 فیصد مریضوں کا گھر پر علاج ممکن ہے، طبی ماہرین کے مطابق درجہ حرارت اور آکسیجن لیول چیک کرکے وبا پر کنٹرول ممکن ہے، گھریلو ٹوٹکے اور شہد کا استعمال فلو اور سردی کم کرنے کیلئے موزوں نسخہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر سے ڈاکٹرز عوام کو کورونا اور اس کے علاج سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے میدان میں آگئے ہیں۔
ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ ہ کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا 90 فیصد مریضوں کا گھر پر علاج ممکن ہے، پلازما تھراپی، ایکٹمرا اور ڈیکسا میتھازون وائرس کا مکمل علاج نہیں جبکہ ثنا مکی کے مضر اثرات بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی گمراہ کن معلومات نے سنسنی پھیلائی ہوئی ہے اس پر عمل نہ کریں، ماسک کے استعمال سے وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکتا ہے۔
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا سے ڈرنا نہیں بچنا ہے۔ معمولی علامات والے مریضوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ 90 فیصد سے زائد مریض گھر پر ہی مناسب علاج سے تندرست ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق درجہ حرارت اور آکسیجن لیول چیک کرکے وبا پر کنٹرول ممکن ہے۔ خون میں آکسیجن لیول 93 فیصد سے زیادہ ہو تو بخار کو پیراسیٹامول یا دیگر ادویات سے کم کیا جا سکتا ہے۔
گھریلو ٹوٹکے اور شہد کا استعمال فلو اور سردی کم کرنے کیلئے موزوں نسخہ ہے۔ ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس، اینٹی وائرل اور ہربل علاج سے پرہیز کیا جائے۔ آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر آکسیجن لیول 93 یا نارمل ہو لیکن بخار 100 سے زیادہ ہو، سینے پر دباؤ، سانس لینے میں دشواری اور گھٹن پر مریض فوری ڈاکٹر سے رجوع کرے۔ آکسیجن لیول 93 فیصد سے کم ہو جائے تو مریض کو فوری کورونا کے علاج والے ہسپتال منتقل کیا جائے۔
اس صورت میں کوئی بھی تاخیر مریض کے لئے خطرناک ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی31 ہزار 500 ٹیسٹ کیے گئے، پورے ملک میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 59 ہزار 215 ہے، آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ اس وقت ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 97 ہزار 810 ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 358 مریضوں کا اضافہ ہوا۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 118 ہے جن میں آزاد کشمیر میں 740,بلوچستان میں 8 ہزار 794,گلگت بلتستان میں1 ہزار 213,، اسلام آباد میں 9 ہزار 637،خیبر پختونخوا میں 19 ہزار 613 ، پنجاب میں 60 ہزار 138، سندھ میں 59 ہزار 983 مریض ہیں۔
News Credit: Urdu Point
Coronavirus Treatment At Home
90% of The patients of CoronaVirus are likely to be treated at home
Controlling the temperature and oxygen levels is possible by checking, home tips and honey are a suitable prescription for flu and cold reduction: medical experts
Islamabad (The Latest on The Ordo Point Newspaper. 18 June 2020) 90% of the patients in Coruna are home lyced, medical experts say, by checking the temperature and oxygen levels, controlling the body, home-made tips and honey are a suitable prescription for flu and cold. Doctors have once again come to the field to provide public awareness about the treatment and treatment of the disease.
Doctors have said that 90% of patients with the Hcoona virus are likely to be treated at home, not fully treated with plasma therapy, acatra and dexa methadone, while the effects of the sana-maci are very high. He has said that misleading social media information has spread sensationality, not to follow, using masks to prevent the spread of the virus.
Medical experts have said that there is no need to be afraid of the corona. Patients with minor symptoms need not be bothered. More than 90% of patients can be treated at home. Doctors say that by checking the temperature and oxygen level as usual, it is possible to control the veba. If the oxygen level in the blood is higher than 93 percent, fever can be reduced by paracetamol or other medications.
Home tips and honey are a suitable prescription for reducing flu and cold. Doctors have advised against antibiotics, antibiotics, and herbal remedies. If the oxygen level is 93 or normal but the fever is more than 100, the patient should immediately contact the doctor on the chest, breathing problems, and knee, the awareness message says. If the oxygen level is reduced to 93 percent, the patient should be immediately transferred to a hospital with a treatment for the disease.
Any delay in this case can be dangerous for the patient. It was clear that in the last 24 hours, there were 31,500 tests conducted in The Country, the total number of people who have been cured from Koruna is 59,215, independent Kashmir Gilgit Baltistan and Balochistan have no patients on the venti-letter. At present, there are 97,810 case-by-case nationwide, while 5,358 patients have been added during the last 24 hours. According to NCOC, there are 160,118 patients with the Koruna virus across the country, 740 in independent Kashmir, 8,794 in Balochistan, 1,213 in Gulgit Baltistan, 9,637 in Islamabad, 19,613 in Khyber Pakhtunkhwa, 60,138 in Punjab, 59,983 in Sindh.