وزیرِاعظم عمران خان کی چئیرمین سی پیک اتھارٹی سابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران جنرل عاصم سلیم باجوہ نے عمران خان کو سی پیک منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق بتایا۔
واضح رہے چند دِن قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے خبر دِی تھی کہ انہوں نے سی پیک کے حوالے سے بریفنگز لیں ہیں جبکہ اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کیں۔ سی پیک پر سب لوگ متفق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پہلے ہی توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں ریلیف مہیا کر رہا ہے۔
عاصم سلیم باجوہ کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تیاری کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت نئے پراجیکٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پر ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔ توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے بتایا تھا کہ سی پیک کے تحت انرجی کے 9 پراجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں جو 5320 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت انرجی کے 8 مزید پراجیکٹس پر کام جاری ہے جو 470،4 میگا واٹ بجلی فراہم کریں گے۔ ان پراجیکٹس پر 55۔9 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اور یہ 15 ہزار 227 پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کا باعث بنے گا۔
Automatic Translated By Google
Prime Minister Imran Khan has had an important meeting with former Lieutenant General Asim Saleem Bajwa, chairman of SeaPac Authority.
During the meeting, General Asim Saleem Bajwa informed Imran Khan about the progress made in the C-Pack projects.
A few days ago, General Asim Saleem Bajwa on social networking website Twitter reported that he had taken briefings regarding C-pack and also had meetings with stakeholders. Everyone on C-Pack agrees. He said SeaPeak was already providing relief in the energy and infrastructure sectors.
According to Asim Saleem Bajwa, it is time to prepare for the second phase of the pack. Under this project, large scale jobs will be created through new projects. Regarding energy projects, Lieutenant General (R) Asim Saleem Bajwa said that under C-pack, nine energy projects have been completed which are providing 5320 MW of electricity.
He said that eight additional energy projects are under progress under C-PAC which will provide 470.4 MW of electricity. These projects will cost $ 55.9 billion and will provide jobs to 15,227 Pakistanis.