News

Novak Djokovic Tested Positive For The Corona Virus – COVID-19

نوواک جوکووچ کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

کروشیا سے بلغراد واپسی پر اہلیہ جیلینا کے ہمراہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ،بچوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں : عالمی نمبر ایک کھلاڑی

بلغراد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جون 2020ء ) دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا- 32 سالہ جوکووچ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کروشیا سے بلغراد واپسی پر انہوں نے اپنی اہلیہ جیلینا کے ہمراہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے جبکہ ان کے بچوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں – یاد رہے کہ دنیا کے بیشتر حصوں میں اب نئے کورونا وائرس کی وبا کی شدت میں کافی حد تک کمی آچکی ہے مگر دیگر ممالک میں اس کے کیز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
کورونا وائرس کی وبا کو 6 ماہ ہونے والے ہیں (عالمی ادارہ صحت کے مطابق پہلا کی 31 دسمبر کو رپورٹ ہوا تھا) مگر ایسا لگتا ہے کہ اس کی طاقت میں اب تک کمی نہیں آئی۔عالمی ادارہ صحت نے اتوار کو ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے جن کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار تھی۔

اتنی تعداد میں کیسز 24 گھنٹے میں سامنے آئے، اس حوالے سے برازیل سرفہرست رہا جہاں 24 گھنٹے میں 54 ہزار 771 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

امریکا 36 ہزار 617 کیسز کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت میں 15 ہزار 400 اور پاکستان میں وائرس کے مزید 4 ہزار 916 نئے کیسز اور 121 اموات سامنے آئیں۔ماہرین کے مطابق کیسز کی تعداد میں اضافے کے متعدد عناسر جیے ہیں زیادہ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور وائرس کا زیادہ پھیلاؤ۔دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 90 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہیں جبکہ 4 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، جبکہ 24 گھنٹے میں 4743 اموات ہوئیں۔24 گھنٹے میں دوتہائی سے زیادہ ہلاکتیں امریکی ممالک میں ہوئیں۔دوسری جانب اسپین میں حکام نے 3 ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد نیشنل ایمرجنسی کو ختم کردیا اور 14 مارچ کے بعد پہلی بار ساڑھے 4 کروڑ سے زائد افراد کو ملک میں آزادی سے سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی۔


Belgrade (Urdu Point latest newspaper. June 23, 2020) World number one tennis player Novak Djokovic of Serbia tested positive for coronavirus – Djokovic, 32, said in a statement that he returned to Belgrade from Croatia with his wife Jelena. The coronavirus tested positive for the virus while their children tested negative – the new coronavirus outbreak has dropped significantly in most parts of the world, but in other countries The number of is increasing.
The Corona virus outbreak is about to be 6 months old (according to the World Health Organization, first reported on December 31), but it does not seem to have lost much of its strength so far. Reported more than one lakh 83 thousand cases.

So many cases were reported in 24 hours, with Brazil topping the list with 54,771 confirmed cases in 24 hours.

The United States came in second with 36,617 cases, followed by India at 15,400 and Pakistan at 4,916 new cases and 121 deaths. Outbreaks appear to be exacerbated during the Coronavirus period, with more than 461,000 deaths and 4,743 deaths in just 24 hours. On the other hand, the authorities in Spain lifted the national emergency after a three-month lockdown and for the first time since March 14, more than 45 million people were allowed to travel freely in the country.


News Source: Urdu Point

Tags

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker