بھارت نے اپنی فضائیہ کو شمالی اور مغربی سرحد پر ہائی الرٹ کر دیا
چین کیساتھ ہونے والی حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد بھارتی فضائیہ کے تمام جنگی طیاروں کو ہائی آپریشنل الرٹ کر دیا گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2020ء) بھارت نے اپنی فضائیہ کو شمالی اور مغربی سرحد پر ہائی الرٹ کر دیا، چین کیساتھ ہونے والی حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد بھارت کے تمام جنگی طیاروں کو ہائی آپریشنل الرٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ لداخ کے محاذ پر چینی فوج سے مار کھانے کے بعد بھارت اس وقت شدید خوف میں مبتلا ہے۔ بھارت نے اسی باعث اپنی فضائیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
بھارتی حکومت کے حکم پر شمالی اور مغربی سرحدوں پر بھارتی فضائیہ کے تمام جنگی طیاروں کو ہائی آپریشنل الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی جنگی طیاروں کو سرحدی علاقوں میں پروازیں کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ چین کیساتھ پیدا ہونے والی حالیہ کشیدہ صورتحال کے بعد بھارتی فضائیہ کے چیف نے بھی لداخ اور دیگر سرحدی محاذوں کا دورہ کیا ہے۔
جبکہ بھارتی نیوی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے پیر کی شب کو لداخ میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان خونی جھڑپ ہوئی تھی۔ یہ جھڑپ بھارتی فوجیوں کی جانب سے چین کے زیر کنٹرول علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کے بعد ہوئی۔ اس جھڑپ میں چینی فوج نے ایک بھی گولی فائر کیے بنا 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا، جبکہ کئی بھارتی فوجی اہلکار اور افسر گرفتار کر لیے گئے تھے۔
پیر کی شب کو پیش آئے واقعات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات تاحال کشیدہ ہیں۔ چین بھی اپنی فوج کو بھارتی ہتھیاروں کے ہمراہ سرحدی علاقوں میں پہنچا چکا ہے۔ چینی فوجی کے ہاتھوں بدترین مار کھانے کے باوجود ہندوستانیوں کی عقل تاحال ٹھکانے نہیں آئی۔ بھارت کی جانب سے اب بھی چین کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جبکہ چین واضح کر چکا کہ اب اگر بھارت نے کوئی غلطی کی، تو اس کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
India Has High-Alert Air Force On Northern And Western Border
New Delhi (The Latest on The Ordo Point Newspaper. 19 June 2020) India has high-flying its air force on the north and western borders, all Indian war planes were put on high operational alarms after recent border clashes with China. India is currently in a state of great fear after being attacked by Chinese forces on the ladakh front, the details said. India has therefore turned its air force on high.
All Indian Air Force fighter planes have been put on high operational alarms on the northern and western borders on the orders of the Indian government. Indian war planes have been ordered to fly to the border areas. The Indian Air Force chief has also visited The Ladakh and other border areas following the recent tense situation with China.
While the Indian Naval has also been high-alarmed.
It was clear that there was a bloody clash between Chinese and Indian troops in Ladakh on Monday evening this week. The clash took place after Indian troops tried to capture the Territory controlled by China. In the clash, the Chinese army fired a single bullet and killed 20 Indian soldiers, while several Indian army personnel and officers were arrested.
Relations between the two countries are still strained after the events that took up on Monday evening. China has also brought its army to the border areas with Indian weapons. Despite the worst beating by Chinese soldiers, the Indian conscience has not yet come to a stop. India is still threatening China. While China has made it clear that if India makes a mistake, it will be given a more stringent response than ever.