Live News HD

Attack on the Karachi Stock Exchange of the United States

دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کا ٹوئیٹ

امریکہ کی کراچی اسٹاک ایکسچینج پر خوفناک حملے کی بھرپور مذمت

اسلام آباد: کراچی اسٹاک ایکسچینج پر خوفناک حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی جانب سے کراچی اسٹال ایکسچینج پر دہشتگردانہ حملے کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔ امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرادانہ حملے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔
ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مسلح افراد نے دہشتگردانہ حملہ کیا۔

حملے میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں داخلی دروازے پر ڈیوٹی پر موجود کراچی پولیس کا سب انسپکٹر شاہد دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوا جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں موجود تمام عملہ اور عمارت بڑی تباہی سے محفوظ رہی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ حملہ آور دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم حملے میں چار سکیورٹی گارڈز اور ایک شہری بھی شہید ہوا ہے۔ جوابی کارروائی میں تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے پاس موجود جدید اسلحہ، ہینڈ گرنینڈ، بارود اور دیگر اشیاء کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔


Attack on the Karachi Stock Exchange of the United States

Islamabad (June 30, 2020): condemns the horrific attack on the Karachi Stock Exchange. The United States stands with Pakistan in bringing terrorists to justice. According to details, US Deputy Assistant Secretary of State Alice Wells has strongly condemned the terrorist attack on Karachi Stall Exchange. In a tweet, US Deputy Assistant Secretary of State for South and Central Asian Affairs Alice Wells also offered condolences to the victims of the terrorist attack on the Karachi Stock Exchange and their families.
Ellis Wells says we stand with Pakistan to bring terrorists to justice.
It should be noted that on Monday, armed terrorists attacked the Pakistan Stock Exchange.

Four terrorists were killed in an exchange of fire between police and terrorists in the attack. According to a statement issued by the Karachi Police Spokesperson on Monday, Shahid, a sub-inspector of Karachi Police, who was on duty at the entrance, was shot dead and three policemen were injured in the exchange of fire.

The timely action of the police against the attacking terrorists saved all the staff and the building at the Pakistan Stock Exchange from catastrophe. The spokesman added that four security guards and a civilian were also martyred in the firing and grenade attack by the attacking terrorists. In retaliation, all the terrorists were sent to hell. Police also seized modern weapons, hand grenades, ammunition and other items from the terrorists.

News Source: Urdu Point

Tags

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker