News

Surprise for Pakistanis in the issue of occupied Kashmir | Pakistani Prime Minister Imran Khan

پاکستان تنہائی سے نکل آیا ۔۔۔ مسئلہ کشمیر کا حل کیسے ہوگا؟ پاکستانیوں کو سرپرائز دے دیا گیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان تنہائی سے نکل چکا ہے،خدشہ ہے بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے مس ایڈونچر کرسکتا ہے،نریندرمودی ہٹلر کی نازی پارٹی سے متاثر ہے، پاکستان اپنے دفاع کےلئے مکمل تیار ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان تنہائی سے نکل چکا ہے، خارجہ پالیسی کئی اداروں کی مدد سے بنائی جاتی ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی اندرونی اور بیرونی معاملات کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمسایوں سے پرامن اوراچھے تعلقات ہماری ترجیح ہے، مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے مستقل حل چاہتے ہیں، خارجہ پالیسی میں ترجیحات کا تسلسل رکھا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، بھارتی اقدام پر دنیا بھر میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام مسلح قابض فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کو جیل بنے ہوئے4 ہفتے گزرچکے، کشمیری ایک ماہ سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم پر برطانوی پارلیمنٹ، یورپی یونین، او آئی سی، اقوام متحدہ اور دیگر ادارے بھی بول رہے ہیں، بھارت 80لاکھ سے زائد کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو بھی نظربند کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کمی کی ہے،بھارت کے ساتھ دوطرفہ

تجارت اورسمجھوتہ ایکسپریس بند کردی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مختلف ملکوں کے سربراہان سے بھی بات کی، ہندو توا نظریے کےخلاف کھڑے ہونا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے کے قوی امکانات ہیں، دنیا افغانستان سے متعلق وزیراعظم کے موقف کو تسلیم کررہی ہے، موجودہ صورت حال خطے کےلئے تباہ کن ہوسکتی ہے۔

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker