News

Be careful with these symptoms of brain tumors

برین ٹیومر کی ان علامات سے ہوشیار رہنا چاہیے

برین ٹیومر دماغ میں یا اس کے قریب جمع ہوجانے والے مادے یا ابنارمل سیلز کی افزائش کی وجہ سے وجود میں آتا ہے۔دماغ کا کوئی بھی سیل رسولی یا ٹیومر کی شکل اختیار کر سکتا ہے اس لئے مرض کی نوعیت کا زیادہ تر دارو مدار ٹیومر کے سائز ،جگہ اور قسم پر ہوتا ہے۔

اگر ٹیومر دماغ کے ایسے حصے میں ہے جو انسان کی نظر کو کنٹرول کرتا ہے تو اس کی ایک ممکنہ علامت آنکھوں سے دھندلا نظر آنا ہو سکتا ہے۔لیکن کیونکہ ٹیومر دماغ کے کسی بھی حصے میں ہوسکتا ہے اس لئے یہ اندازہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے کہ ان میں سے کتنی علامات برین ٹیومر کی وجہ سے ہیں۔

پھر بھی یہاں کچھ علامات تحریر کی جارہی ہیں جن سے آ پکو ہوشیار رہنا چاہئے:

دورے پڑنا

اس کی پہلی علامت دورے کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔ان دوروں کا ٹیومر کی قسم سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ٹیومر دماغ میں سوزش کا باعث بنتا ہے اور دماغ کو نیورونز تباہ کرنے پر آمادہ کرتا ہے۔اس طرح جسم میں ابنارمل حرکات ہونے لگتی ہیں جو دورے کا باعث بنتی ہیں ۔

یہ دورے بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں جو یا تو پورے جسم کو متاثر کرتے ہیں یا کچھ حصوں میں جھٹکوں کی صورت پیدا کرتے ہیں۔

سر میں مستقل درد

صرف سر میں درد ہونا ہی برین ٹیومر کی پہلی علامت نہیں ہوتا بلکہ اگر آپ کے سر میں مستقل درد رہے جو کسی طرح بھی ختم نہ ہو تو محتاط ہوجانا چاہئیے۔برین ٹیومر کی وجہ سے ہونے والا درد ایسا ہوتا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرتا جاتا ہے۔یاد رکھئے کوئی بھی خاص طرح کا سر درد ٹیومر کی نشاندہی نہیں کرتا لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے درد پر ضرور توجہ دی جائے جو ہر طرح کے علاج کے باوجود ختم نہ ہو۔

اندھا پن یا بہرا پن کا شکار ہوجانا

برین ٹیومر کی وجہ سے آنکھوں کے سامنے دھندلا پن یا نظر کی کمزوری بھی ہو سکتی ہے ۔اس لئے ضروری ہوگا کہ جلدی جلدی آنکھوں کا معائنہ کرایا جائے تاکہ ان علامات میں اضافے کا پتہ چل سکے۔اسی طرح اگر آپ کو کان بجتے ہوئے محسوس ہوں یا یہ لگے کہ آپ کو کم سنائی دے رہا ہے یا بہرا پن بڑھتا جارہا ہے تو یہ بھی برین ٹیومر کی ممکنہ علامات میں سے ایک علامت ہوسکتی ہے۔

یادداشت میں کمی یا طبیعت میں تبدیلی ہونا

برین ٹیومر کی وجہ سے دماغ کے فرنٹیل لوب (جو انسان کی شخصیت کے انداز کا ذمہ دارہوتا ہے )پر دباؤ پڑتا ہے یا سوزش ہوتی ہے۔اس وجہ سے طبیعت میں تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔اور مریض ڈپریشن ،غصے اور ہیجانی کیفیئت کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔ اس کا ذہن پریشان رہتا ہے یا اسے بر وقت بات یاد نہیں آتی۔

کمزوری یا سستی محسوس ہونا

موٹر کورٹیکس پر افزائش پانے والا ٹیومر کمزوری یا سستی کا باعث بنتا ہے۔موٹر کورٹیکس کی داہنی سائیڈ جسم کے داہنے حصے کو اور بائیں سائیڈ جسم کے بائیں حصے کو کنٹرول کرتی ہے۔یہاں بننے والا ٹیومر دماغ کے سگنلز کے جسم کے دوسرے حصوں تک جانے میں رکاوٹ بنتا ہے لہٰذا جسم کے یہ حصے اپنے روٹین کے مطابق کام انجام نہیں دے پاتے۔

توازن برقرار نہ رہنا

سیری بیلم میں موجود ٹیومر جسم کو حرکت دینے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے ۔اس کی سب سے آسان مثال جسم کی ایک سائیڈ پر زور دے کر چلنا ہے۔سیری بیلم کا کام جسم کا توازن برقرار رکھنا ہے۔اس لئے اگر یہاں ٹیومر بن جائے تو یہ اپنا کام صحیح طرح انجام نہیں دے پاتا۔

لہٰذا آپ کو بھی جسم میں ہونے والی ان تبدیلیوں کا خیال رکھنا چاہئیے۔اگر جسم میں اس طرح کی علامات بار بار ظاہر ہوں تو فوری طور پر اچھے فزیشن سے رابطہ کریں۔


Automatic Translated By Google

Brain tumors come into the brain due to the accumulation of substances or abnormal cells that accumulate in or near the brain. Any tumor cell can take the form of a tumor or tumor, so the most common type of disease is orbital tumors. Size, location and type.

If the tumor is in a part of the brain that controls the human eye, one possible symptom of this may be blurred eyes. How many of these symptoms are caused by a brain tumor.

Still, here are some signs that you should be careful about:

Visiting Tour:

Its first symptom appears in the form of seizures. These seizures have nothing to do with tumor type. The tumor causes inflammation in the brain and persuades the brain to destroy neurons. In this way, the body begins to have abnormal movements that cause seizures.

There are also several types of seizures that either affect the entire body or cause tremors in some areas.

Persistent headache:

Not only is the headache the first symptom of a brain tumor, but if you have a constant headache that does not go away, you should be careful. The pain caused by the brain tumor is something that will happen over time. Depending on the severity of the headache, no one identifies a specific type of headache, but the need is to focus on a pain that does not go away despite all types of treatment.

Suffering from blindness or deafness:

Brain tumors can also cause blurred vision or weakness of the eyes. It is important to have a quick eye examination done so that you can detect these symptoms. Or it may seem like you are hearing less or deafness may be one of the possible symptoms of a brain tumor.

Memory loss or change in nature:

Brain tumors cause stress or inflammation in the frontal lobe of the brain (which is responsible for the appearance of the human personality). It causes changes in nature. Can be He is worried or does not remember the time.

Feeling weak or lazy:

The tumor that develops on the motor cortex causes weakness or lethargy. The right side of the motor cortex controls the right side of the body and the left side controls the left side of the body. There is a barrier to go, so these parts of the body are not able to function according to their routine.

Not maintaining balance:

The tumor in the cerebellum affects the body’s ability to move. The simplest example of this is to emphasize one side of the body. The function of the cerebellum is to maintain the body balance. If it does not perform its task correctly.

So you should also take care of these changes in the body. If such symptoms appear again and again in the body, contact a good physician immediately.

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker